صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق محکمہ صحت میں میرٹ پر ریکارڈ باعزت روزگار دیا جارہا ہے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کی چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن لیفٹیننٹ جنرل (ر) ملک ظفراقبال سے اہم ملاقات ہوئی جس میں محکمہ صحت میں نئی نوکریوں کے عمل کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے ملاقات میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت میں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے 100 فیصد میرٹ پر ریکارڈ نوکریاں دی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ میں سینئرر جسٹرار آنکولوجی، ویمن میڈیکل آفیسرز، میڈیکل آفیسرز، مردچارج نرس اور خاتون چارج نرس کی مزید 3032نوکریاں دی جائیں گی۔
یاسمین راشد نے کہا کہ سینئرر جسٹرار آنکولوجی، ویمن میڈیکل آفیسرز، میڈیکل آفیسرز، مرد چارج نرس اور خاتون چارج نرس کی نوکریوں کیلئے زیادہ ترانٹرویوز کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔
صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ سینئرمیڈیکل آفیسرز کی 700سیٹوں پر اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 16فروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن میں سینئر رجسٹرار آنکولوجی کی 4، ویمن میڈیکل آفیسرز کی500 ، میڈیکل آفیسرز کی 1000، مردچارج نرس کی 83، خاتون چارج نرس کی 745 اور سینئر میڈیکل آفیسرز کی 700سیٹوں پر بھرتی کا عمل جاری ہے۔
پی پی ایس سی سے ملاقات کے دوران سینئر رجسٹرار آنکولوجی، ویمن میڈیکل آفیسرز، میڈیکل آفیسرز، مردچارج نرس، خاتون چارج نرس اور سینئر میڈیکل آفیسرز کی بھرتی کے عمل کو تیز کرنے پر زور دیا گیا ہے۔
اس موقع پر اسپیشل سیکرٹری محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن محمد اجمل بھٹی ودیگر افسران بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
