
کیلیفورنیا میں اپنے مالک سے بچھڑنے والی بلی سات برس بعد اب دوبارہ اپنے مالکان سے جاملی ہے۔ اس کا سہرا ایک مائیکروچپ اور مالک کی ان تھک محنت کو جاتا ہے۔
نوکس ویلی، ٹینیسی کے جو اور لینا ڈرنیک نے 2015 میں ایک بلی “ایبی” کو اس وقت پالنا شروع کیا جب وہ کیلیفورنیا کے رہائشی تھے۔ اس کے بعد انہوں نے شہر بدل لیا تھا۔ ایک روز اچانک ان کی بلی کھوگئی اوروہ بار بار یہی دعا کرتے رہے کہ اسے ایک بہتر مالک اور اچھا گھر ملے۔
لیکن چند روز قبل انہیں جانوروں کی ایک تنظیم کا فون آیا کہ ان کی بلی وہیں سے ملی ہے جہاں 2015 میں وہ غائب ہوئی تھی۔ اگرچہ وہ گھر کے اندر ہی رہنے والی بلی تھی لیکن ایک دن اس نے باہر جانے کی ضد کی تو اسے جانے دیا گیا۔ کچھ روز مالکن نے اس پر گھر سے باہر بھی نظر رکھی لیکن ایک روز وہ اچانک غائب ہوگئی ۔
ایبی کی واپسی اس مائیکروچپ کی بدولت ممکن ہوئی جو اس کے مالک نے اس کے گلے میں ڈال دی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News