لاہور قلندرز کے بلے باز فخر زمان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں نئی تاریخ رقم کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فخر زمان پی ایس ایل کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلےباز بن گئے ہیں۔
بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے اوپننگ بیٹسمین نے اس سیزن (پی ایس ایل 7) میں سب سے زیادہ رنز بناتے ہوئے بابر اعظم کا ریکارڈ توڑ ا ہے، بابر اعظم نے گزشتہ سیزن میں 554 رنز بنائے تھے۔
فخر زمان نے رواں پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن میں 584 رنز بنائے ہیں۔
اس کے علاوہ فخر زمان پی ایس ایل کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ پچاس یا زائد رنز بنانے والے پلیئر بھی بن گئے ہیں، آج کے میچ میں ملتان کے خلاف نصف سینچری اس ایڈیشن میں فخر زمان کا آٹھواں ففٹی پلس اسکور ہے۔
ان سے قبل گزشتہ سال بابر اعظم نے گیارہ اننگز میں سات مرتبہ ففٹی پلس اسکور کیے تھے۔
رواں پی ایس ایل میں فخر ایک سینچری بھی بناچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
