انڈین پریمئیر لیگ سیزن 15 کے لئے بنگلور میں ہونے والی آکشن میں ایک غیر معروف کھلاڑی کی بولی سب کو حیران کر دیا۔
لیگ کی فرنچائز ممبئی انڈینز نے سنگا پور سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی ٹم ٹیوڈ کو 8.25 کروڑ ہندوستانی روپے میں اپنی ٹیم کے لئے خرید لیا ہے۔
ٹم ڈیوڈ سنگا پور سے تعلق رکھتے ہیں اور آئی پی ایل کی میگا آکشن میں بنیادی قیمت 40 لاکھ روپے تھی مگر حیران کن طور پر اس کھلاڑی کو حاصل کرنے کے لئے تمام فرنچائزز کے مابین زبردست مقابلہ ہوا بالآخر ممبئی انڈینز نے سب سے زیادہ بولی لگا کر ٹم ڈیوڈ کو خرید لیا۔
سنگا پور سے تعلق رکھنے والے ٹم ڈیوڈ آئی پی ایل میں اپنی بنیادی قیمت سے 21 گنا زیادہ پیسوں میں فروخت ہے جو آئی پی ایل کا ریکارڈ ہے۔
ٹم ڈیوڈ کا پورا نام ٹموتھی ہیز ڈیوڈ ہے جو مارچ 16 مارچ 1996 کو سنگاپور میں پیدا ہوئے ، دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرتے ہیں اور آف بریک بالنگ بھی ان کا خاصہ ہے۔
ٹم ڈیوڈ نے دنیا کی مختلف لیگز میں شرکت کی ہے، وہ ملتان سلطان اور لاہور قلندر کا بھی حصہ رہ چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
