سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے تمام اقدامات اٹھا رہے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ آئین و قانون کی بالادستی ہماری اولین ترجیح ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے کچھی تنازعہ کے حل کے لئے اسپیکر کی جانب سے تشکیل دی گئی پارلیمانی کمیٹی کے اراکین کی ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں وفد نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو رکن صوبائی اسمبلی سردار یار محمد رند کی جانب سے کچھی واقعہ کے ملزمان کی عدم گرفتاری پر دیۓ گیۓ دھرنے پر اسپیکر کی رولنگ سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ حکومت قبائلی اور سیاسی تنازعات کے پر امن حل پر یقین رکتھی ہے۔
میر عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ آئین و قانون کی بالادستی ہماری اولین ترجیح ہے، حکومت اور حکومتی ادارے کچھی تنازعہ میں فریق نہیں ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کو یقینی بنایا گیا ہے، حکومت مکمل غیر جانبدار ہے تنازعہ کے کسی بھی فریق کی حمایت یا مخالفت نہیں کریگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
