
کمپیوٹر چپ بنانے والی کمپنی انٹیل نے کرپٹو کرنسی مائننگ کے کے لیے خصوصی طور پر تیار کی گئی چپ کو بین الاقوامی کانفرس میں متعارف کرادیا۔
انٹیل کی جانب سے تیار کی گئی اس خصوصی چپ کو امریکی ریاست کیلی فورنیا میں آج ہونے والی انٹر نیشنل سولڈ اسٹیٹ سرکٹس کانفرنس 2022 ( آئی ایس ایس سی سی ) میں پیش کیا گیا۔
’ بونینزا مائن چپ ‘ کے نام سے بنائی گئی چپ کے ساتھ انٹیل کرپٹو کرنسی مائننگ کے لیے مخصوص ’ بونینزا مائن سسٹم‘ بھی منظر عام پر لایا ہے جو کہ 300 بونینزا ایپلی کیشن اسپیسیفک انٹیگریٹڈ سرکٹ( ASIC) پر مشتمل ہے۔
یہ چپ خصوصی طور پر بٹ کوائن کی مائننگ کے لیے تیار کی گئی ہے۔اس کا سرکٹ دیگر پروسیسرز اور جی پی یو کی نسبت زیادہ بہتر طریقے سے توانائی کی بچت کرتا ہے۔
یہ بھی پڑ ھیے: یورپی یونین کی کرپٹو کرنسی کے لیے قانون سازی
انٹیل کے مطابق بونینزا مائن سسٹم 300 مائن چپ کے ساتھ 3600 واٹ توانائی استعمال کرتے ہوئے فی سیکنڈ 40 ٹیرا ہیشز (THash/s) فراہم کرتا ہے۔
کرپٹو کرنسی کی خبریں شایع کرنے والی ویب سائٹ کوائن ٹیلی گراف کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بونینزا کا مائن سسٹم انٹیل کے FPGA کنٹرول یونٹ کے چار بورڈز، چار پنکھوں اور پروگرامنگ کی صلاحیت رکھنے والی پاور سپلائی کے ساتھ ہے۔
FPGA ایک ایسا پروگرام ایبل انٹیگریٹڈ سرکٹ ہے جو صارفین کو ضرورت کے مطابق ہارڈویئر کو ری کونفیگر کرنے کا اہل بناتا ہے۔
انٹیل کی جانب سے توانائی کی کھپت میں 15 فیصد کمی کی تجویز کے ساتھ ’ ہائی پرفارمنس بٹ کوائن مائئنگ‘ کے پیٹینٹ کے لیے نومبر 2018 میں درخواست کی گئی تھی۔
اس وقت بھی انٹیل کے ایگزیکٹوز نے بٹ مین، مائیکرو بی ٹی اور این ویڈیا جیسی مستحکم حریف کمپنیوں سے مسابقت کے لیے اعتماد کا اظہار کیا تھا۔
انٹیل کی نئی مائننگ چپ ’ بی ایم زی 2 ‘ اس سال کے آخر تک دست یاب ہوگی۔ جب کہ امریکا کی الیکٹرک پاور سپلائی کمپنی GRIID انفرا اسٹرکچر، کرپٹو کرنسی مائننگ فرم ایگرو بلاک چین اور جیک دورسی ان چپ کے پہلے بیچ کو وصول کرنے والے پہلے کلائینٹس ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News