گور پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور ہم امن کے ساتھ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یورپین یونین کے نمائندہ خصوصی برائے انسانی حقوق ایمون گلمور کی لاہور آمد ہوئی ہے، ایمون گلمور نے پاکستان میں انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے حکومتی اقدامات پر اعتماد کا اظہار کر دیا ہے۔
ایمون گلمور اور رولا کامیناراکی جانب سے یہ یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ جی ایس پلس اسٹیٹس میں توسیع کیلئے پاکستان کے ساتھ ہیں۔
اس موقع پر یورپی یونین کے نمائندہ خصوصی ایمون گلمورکی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے بھی گور نر ہاؤس میں ملاقات ہوئی ، ملاقات میں گورنر پنجاب نے بھارت میں اقلیتوں کیساتھ مظالم بارے حقائق یورپین یونین کے نمائندہ خصوصی کو بھی تفصیلی بتایا۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور ہم امن کے ساتھ ہیں کسی بلاک کا حصہ نہیں بنیں گے۔
گور پنجاب نے کہا کہ یورپین یونین پاکستان کا اہم تجارتی پارٹنر ہے جی ایس پی پلس سٹیٹس کا ہماری معیشت میں اہم کردار ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کے تحفظ کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کی فراہمی کو بھی ہر سطح پر یقینی بنا رہے ہیں۔
دوسری جانب نمائندہ خصوصی یورپی یونین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انسانی حقوق، لیبرز کے حقوق اور کم سے کم اجرت وغیرہ جیسے عوامل کا جائزہ لینا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جی ایس پلس اسٹیٹس میں توسیع کے معاملے پر میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیتی ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
