Advertisement
Advertisement
Advertisement

آج ن لیگ واپس “مجھے کیوں نکالا”کی پوزیشن پر کھڑی ہے، فرخ حبیب

Now Reading:

آج ن لیگ واپس “مجھے کیوں نکالا”کی پوزیشن پر کھڑی ہے، فرخ حبیب
فرخ حبیب

 فرخ حبیب کا کہنا ہےکہ آج ن لیگ واپس “مجھے کیوں نکالا”کی پوزیشن پر آکھڑی ہوئی ہے۔

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی حکومت اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے۔

 وزیر مملکت نے کہاکہ عمران خان ہر گز نواز شریف کی طرح نہیں ہیں،ان کا ماضی بھی گواہ ہے کہ ان کے خلاف فیصلہ آئے تو سپریم کورٹ پر حملے کرتے رہے،یہ ہی ہیں وہ جوجسٹس (ر) قیوم جیسے ججز سے مرضی کے فیصلے لکھواتے رہے۔

فرخ حبیب نے کہاکہ حکومت میں ہوتو سب اچھا ہوتا ہے، اپوزیشن میں ہوتو ہر معاملے میں اداروں کو سیاست میں گھسیٹنا ان کا وطیرہ ہے،ہمیں ادارے کو بدنام نہیں کرنا چاہیے جب ہم روزانہ کی بنیاد پر دہشت گردی کا مقابلہ کر رہے ہو۔

یہ بھی پڑھیں: ‘منی لانڈرنگ پاکستان جیسے ملکوں کا اہم ترین مسئلہ ہے

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے افسران اور جوان روزانہ قربانیاں دے رہے ہیں کل بھی ایک کیپٹن اور جوان شہید ہوئے۔

 وزیر مملکت نے کہاکہ ساڑھے تین سال سے ہم سنتے آ رہے ہیں کہ تحریک عدم اعتماد آرہی ہے، اب جب کہ ن لیگ کو عدم اعتماد ناکام ہوتی نظر آرہی ہے تو ان کا دماغی توازن کھو گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ آج ن لیگ واپس “مجھے کیوں نکالا”کی پوزیشن پر آکھڑی ہوئی ہے، ن لیگ کو ہمیشہ اس وقت ٹیلی فون کالز کی یاد آتیں ہے جب وہ سیاسی طور پر بند گلی میں جاپہنچے ہیں، ن لیگ نے ہمیشہ قومی مفاد پر ذاتی مفاد کو ترجیح دی۔

 فرخ حبیب نے مزید کہاکہ لندن میں بیٹھ کر ملک دشمنوں سے ملاقاتیں ان کا وطیرہ رہا ہے،  بھگوڑے بن کر لندن بیٹھے ہوئے نواز شریف اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نئے عالمی اسکینڈل نے دنیا کو ہلا دیا، 18ہزار سوئس اکاؤنٹس کا ڈیٹا لیک

 یہ بھی پڑھیں: حکومت کے بنائے ہوئے قوانین عمران اینڈ کمپنی کیخلاف ہی استعمال ہوں گے، مریم نواز

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر