
افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کا کہنا ہے کہ طالبان جلد اپنی حکومت کو عالمی سطح پر منوالیں گے۔
اطلاعات کے مطابق اوسلو میں مغربی طاقتوں کے ساتھ مذاکرات سے واپسی کے بعد اپنے پہلے انٹرویو میں وزیر خارجہ امیر خان متقی نے واشنگٹن پر زور دیا ہے کہ وہ انسانی بحران کو کم کرنے میں مدد کے لیے افغانستان کے منجمد اثاثوں کو کھولے۔
واضح رہے، اگست میں طالبان کے برسر اقتدار آنے کے بعد قائم کی گئی حکومت کو کسی بھی ملک نے تاحال باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کیا ہے۔
تاہم افغان وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کے نئے حکمران آہستہ آہستہ بین الاقوامی سطح پر قبولیت حاصل کر رہے ہیں۔ بین الاقوامی برادری ہمارے ساتھ بات چیت کرنا چاہتی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ہم افغانوں کا حق ہے۔ جب تک ہمیں اپنا حق نہیں مل جاتا ہم اپنی سیاسی جدوجہد اور کوششیں جاری رکھیں گے۔
گزشتہ ماہ ناروے میں ہونے والے مذاکرات کئی دہائیوں بعد مغربی سرزمین پر طالبان اور مغربی ممالک کے درمیان ہونے والے پہلے مذاکرات تھے۔
علاوہ ازیں امیر خان متقی کا کہنا تھا کہ گزشتہ دور حکومت کے پانچ لاکھ ملازمین میں سے کسی کو بھی برطرف نہیں کیا گیا، مرد ہو یا عورت ان سب کو تنخواہ مل رہی ہے۔
اس کے برعکس کابل کی سڑکوں پر اور ملک کے دیگر مقامات پر ہزاروں لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ملازمتیں کھو چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News