
ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے مابین دیرینہ مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتہ استوار ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈئیر جنرل حامد واحدی نے آج سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔
ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر ایرانی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈئیر جنرل حامد واحدی نے پاک فضائیہ کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے یاد گارِ شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔
سربراہ ایرانی فضائیہ کا کہنا تھا کہ پیشہ ورانہ مہارت اور ایوی ایشن انڈسٹری میں خود انحصاری کی طرف گامزن پاک فضائیہ قابل تعریف ہے۔
ملاقات میں سربراہ پاک فضائیہ نے دونوں برادر ممالک کی فضائی افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ پاکستان اور اسلامی جمہوریہ ایران کے مابین دیرینہ مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتہ استوار ہے جو دونوں فضائی افواج کے مابین مضبوط روابط کا مظہر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News