 
                                                                              پی ایس ایل 7 کے لاہورمیں ہونے والے میچز کے حوالے سے صوبائی اداروں نے سیکیورٹی پلان سمیت اہم فیصلےکرلئےہیں۔
پلان کے مطابق قذافی سٹیڈیم کے ارد گرد تمام ریسٹورنٹس کے گیس کنکشن منقطع کر دئیے جائیں گے۔ کورونا ویکسینیشن والے شائقین کو قذافی سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہ ہو گی۔ قذافی سٹیڈیم میں آنے والے شائقین کو بائیو میٹرک تصدیق کے بعد اندر بھیجا جائے گا۔ میچز کے دوران لاہور کے دو بڑے ہسپتالوں کے تعاون سے 35 بیڈز پر مشتمل چھوٹے ہسپتال قذافی اسٹیڈیم کے باہر بنائے جائیں گے۔
لاہور گنگا رام ہسپتال کے تعاون سے 10 بیڈز پر جبکہ جنرل ہسپتال کے تعاون سے 25 بیڈز پر مشتمل ہسپتال بنائے جائیں گے۔
میچز کے دوران رینجرز، آرمی سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کئے جائیں گے۔
علاوہ ازیں لاہور ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی نے میچز کے دوران صفائی کا ورکنگ پلان بھی جاری کردیا ہے۔ 254سینٹری ورکرز،26سپر وائزر،20آفیسرزسٹیڈیم میں اندرونی اور بیرونی صفائی کے لیے تعینات کر دیئے گئے ہیں۔
سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا ہے کہ شائقین کی دلچسپی کے پیشِ نظر صاف ماحول کے لیے کو شاں ہیں۔ میچز سے قبل ہی ورکرز سٹیڈیم کی واشنگ، ۔نشستوں کی ڈسٹنگ کو یقینی بنائیں گے۔
جبکہ ہر انکلوژر میں 4 مرد اور ایک خاتون سینٹری ورکر ڈیوٹی پر مامور رہیں گے۔ سی ای اوایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر کا مزید کہنا ہے کہ شائقین کرکٹ کو محظوظ کرنے کے لیے صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جائے گا۔جس کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 