
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ، فلم ڈائریکٹر پوجا بھٹ اور اداکارہ سوارا بھاسکر نے بھی مسکان کی ویڈیو پر ردعمل دیا ہے۔
بھارتی ریاست کرناٹک میں ہندو انتہا پسندوں نے مسلم باحجاب طالبہ مسکان کو گھیرا تو اس نے گھبرائے بغیر جے شری رام کے جواب میں اللہ اکبر کا نعرہ بلند کیا۔
سوشل میڈیا پر مسکان کو داد دینے والوں میں معروف بھارتی و پاکستانی شخصیات بھی موجود ہیں۔
As always,it takes a pack of men to attempt to intimidate a woman. Such frightened,pathetic excuses for human beings. Brandishing their shawls as weapons,cloaking their weakness in cruelty. A sizeable section of a rudderless generation lost to hate. https://t.co/PtQJ9zxOIM
Advertisement— Pooja Bhatt (@PoojaB1972) February 8, 2022
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور فلم ڈائریکٹر پوجا بھٹ نے مسکان کی ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ہمیشہ کی طرح عورت کو دھمکانے کے لئے چند مرد موجود ہیں اور ایسے نظارے انسانوں کو خوفزدہ کرنے کے لئے کافی ہیں۔
پوجا بھٹ نے کہا کہ بھٹکی ہوئی عوام کا ایک بڑا حصہ نفرت کی بھینٹ چڑھ چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپنی کمزوری کو ظلم سے چھپانے کی کوشش کرتے یہ انتہا پسند انسانیت کی توہین ہے۔
دوسری جانب سوارا بھاسکر نے بھی مسکان کو تنگ کرنے والے انتہا پسندوں کو درندہ قرار دیا۔
भेड़िये ! https://t.co/GnceytfDXL
— Swara Bhasker (@ReallySwara) February 8, 2022
ایک اور ٹوئٹ میں سوارا بھاسکر نے لکھا کہ بھارت کی صورتحال شرمناک ہوچکی ہے۔
دوسری جانب کانگریس رہنما پریانکا گاندھی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ خواتین کو ہراساں کرنا بند کرو، حجاب ہو، گھونگٹ ہو یاجیہز خواتین کو مرضی کے کپڑے پہننے کا اختیار ہے۔
Shameful state of affairs.. https://t.co/5vWxDbnyAm
— Swara Bhasker (@ReallySwara) February 8, 2022
خیال رہے کہ مسکان کی بہادری پر پاکستان اور بھارت کے ٹوئٹر ٹرینڈ پینل پر بھی اس وقت ’اللہ اکبر‘ ’مسکان‘ اور اسی معاملے سے متعلق دیگر ٹرینڈز گردش کررہے ہیں۔
طالبہ مسکان کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ انتہا پسندوں کا تنہا سامنا کرنے سے بالکل خوفزدہ نہیں ہوئی، برقعہ پہننے پر مجھے انتہا پسندوں نے کالج میں داخل نہیں ہونے دیا، کالج کے پرنسپل اور لیکچرار میری مدد اور حفاظت کو آئے۔
مسکان نے کہا کہ حجاب کے لئے احتجاج جاری رہے گا، یہ ایک مسلم لڑکی کی شناخت کا حصہ ہے۔
مسکان کی بہادری پر جمعیت علماء ہند کے سربراہ مولانا محمود مدنی نے 5 لاکھ بھارتی روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر مسکان کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کالج کی پارکنگ میں اپنی اسکوٹی پر داخل ہوتی ہے۔
اسکوٹی پارک کرتے ہی درجنوں انتہا پسند ہندو طلبا گلے میں زعفرانی رنگ کا مفلر پہنے مسکان کی جانب بڑھتے ہیں۔
مسکان ڈرنے کے بجائے جنونی لڑکوں کے سامنے نعرہ تکبیر بلند کرتے ہوئے کالج کی عمارت کی جانب بڑھتی ہے جبکہ جنونی ہجوم لڑکی کا پیچھا کرتا رہا اور شدید نعرے بازی کر کے ڈرانے کی کوشش کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News