ویسٹرن ڈجیٹل کمپنی کے فیلس میموری بنانے والی دو جاپانی کمپنیوں نے اعتراف کیا ہے کہ انتہائی حساس کارخانے میں بعض آلودگیوں سے میموری کی پیداوار متاثر ہوئی ہے اور بعض میموریز خراب بھی ہوگئی ہیں۔ اس طرح مجموعی طور پر سات ارب گیگابائٹس میموری کا نقصان ہوا ہے۔
ویسٹرن یونین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جاپان میں اس کے دوپیداواری یونٹ کسی طرح کی آلودگی سے متاثر ہوئے ہیں جس سے پیداوار روک دی گئی ہے۔ اس نجی کمپنی کا نام کائیوکسیا ہولڈنگز ہے جو دنیا بھر میں مشہور فلیش میموری بنانے والی بڑی کمپنی ویسٹرن یونین کے لیے سالڈ اسٹیٹ فلیش میموری یا یوایس بی میموری بناتی ہے۔
جاپانی کمپنی کے مطابق کم ازکم چھ اعشاریہ پانچ ایگزابائٹ فلیش اسٹوریج کی پیداوار پر فرق پڑا ہے اور کئی فلیش میموری خراب ہوچکی ہیں۔ واضح رہے کہ ایک ایگزا بائٹ ایک ارب گیگا بائٹس کے برابر اسٹوریج یا میموری ہوتی ہے۔
اس کے بعد ویسٹرن یونین کے اعلیٰ عیدہداروں نے ہنگامی بنیادوں پر جاپانی کمپنیوں سے رابطہ کیا ہے اور اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے بھرپور کوشش کی جاری ہیں۔ اگرچہ کائیوکیسا اور ویسٹرن یونین نے گزشتہ برس ادغام پر بات کی تھی لیکن وہ بے نتیجہ رہی تھیں۔
واضح رہے کہ برقیات میں مائیکروچپ، پروسیسر اور میموری اسٹک انتہائی صاف ستھرے ماحول میں تیار کی جاتی ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ ان کا اندرونی کارخانہ ایک جدید ہسپتال کے آپریشن تھیئٹر سے بھی دس گنا زائد صاف اور گردوغبار سے پاک ہوتاہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی تیاری میں ریت کا معمولی ذرہ بھی پروسیسر اور میموری کو تباہ کرسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
