
لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان نے پیر کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے 15ویں میچ میں ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 45 گیندوں پر 70 رنز بنانے کے بعد فخر اب لاہور قلندرز کے لیے ایک ہی ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔
فخر زمان نےپی ایس ایل کے جاری سیزن میں ایک سنچری کے ساتھ تین نصف سنچریاں اپنے نام کی ہیں۔
فخر نے لاہور قلندرز کی جانب سے پہلے پانچ میچوں میں 356 رنز بنائے ہیں۔
یہ ریکارڈ اس سے قبل عمر اکمل کے پاس تھا جنہوں نے پی ایس ایل کے پہلے ہی سیزن میں لاہور کے لیے 335 رنز بنائے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News