
شیخ رشید نے کہا ہے کہ زرداری کومشورہ دیا تھا کہ بلاول کوگھر بٹھاؤ،آصفہ کو آگے لاؤ۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے تلوں میں تیل نہیں، تحریک عدم اعتماد نہیں لائیں گے ، اپوزیشن نے آپس میں ریس لگائی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے اپنی اپنی ٹیمیں بنائی ہوئی ہیں، نوازشریف گروپ کا سیاسی مستقبل نہیں ، زرداری کومشورہ دیا تھا کہ بلاول کوگھر بٹھاؤ،آصفہ کو آگے لاؤ۔
شیخ رشید نے کہا ہے کہ 90 روز میں تمام چیزیں واضح ہوجائیں گی، اتحادی ہم سے زیادہ انکے آدمی ہیں، جن کیخلاف اپوزیشن نے لڑائی شروع کی ، اتحادیوں کا ہی دروازہ کھٹکھٹانا تھا توصحیح جگہ چلے جاتے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اتحادی کہہ رہے ہیں ابھی اوپرسے کوئی سگنل نہیں آیا ، اتحادی حکومت کے ساتھ ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News