Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکا میں گاندھی کے مجسمے کے ساتھ توڑ پھوڑ

Now Reading:

امریکا میں گاندھی کے مجسمے کے ساتھ توڑ پھوڑ

امریکا میں بھارت کے بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمے کے ساتھ توڑ پھوڑ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

امریکا میں بھارتی قونصل خانے نے اس واقعے کی اطلاع دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مین ہیٹن میں یونین اسکوائر کے پاس ہفتہ کو کسی نامعلوم شخص نے گاندھی کے مجمسے کے ساتھ توڑ پھوڑ کی۔

ایک طرف جہاں بھارتی قونصلیٹ نے اس واقعہ کو ناخوش گوار قرار دیا ہے، وہیں اس واقعہ کے بعد بھارت اور امریکی کمیونٹی میں مایوسی پھیل گئی ہے۔

نیویارک میں واقع قونصلیٹ جنرل آف انڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہفتہ کو کسی نامعلوم شخص نے مہاتما گاندھی کے مجسمے کو نقصان پہنچایا، ہندوستانی قونصلیٹ اس واقعے کی شدید مذمت کرتا ہے اور اس معاملہ کو مقامی حکام کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔

Advertisement

اس واقعہ کی اطلاع امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کو بھی دیدی گئی ہے اور معاملے کی جلد تحقیقات شروع کرنے اور قصور وار کے خلاف کارروائی کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

مین ہیٹن میں یونین اسکوائر کے پاس لگا مہاتما گاندھی کا کانسی کا مجسمہ 2 اکتوبر 1986 کو گاندھی میموریل انٹرنیشنل فاؤنڈیشن نے لگایا تھا۔

Advertisement

اتفاق سے یہ مجسمہ 2001 میں ہٹا دیا گیا تھا اور 2002 میں گارڈن ایریا میں محفوظ کرتے ہوئے دوبارہ قائم کیا گیا تھا۔

 اس سے پہلے امریکہ کے کیلیفورنیا میں کچھ نامعلوم افراد نے ایک پارک میں گاندھی کے مجسمے کے ساتھ توڑ پھوڑ کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر