لیجنڈ گلوکار استاد راحت فتح علی خان کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔
معروف پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کا دبئی میں کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، بتایا جارہا ہے کہ لاہور اور کراچی سے روانہ ہونے سے 24 گھنٹے قبل ان کا ٹیسٹ منفی تھا۔
دبئی پہنچنے پر راحت فتح علی خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا، دبئی کے قواعد و ضوابط کے مطابق لیجنڈ گلوکار اگلے 10 دنوں کے لیے قرنطینہ میں رہیں گے۔
راحت فتح علی خان نے کورونا ٹیسٹ منفی آنے تک اپنے تمام کنسرٹ منسوخ کردیئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
