Advertisement
Advertisement
Advertisement

قطر فٹ بال ورلڈ کپ، 17 ملین ٹکٹس کے لئے درخواستیں موصول

Now Reading:

قطر فٹ بال ورلڈ کپ، 17 ملین ٹکٹس کے لئے درخواستیں موصول

رواں سال قطر میں منعقد کئے جانے فیفا ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے لئے 17 ملین شائقین نے ٹکٹس کے لئے درخواستیں جمع کرا دی ہیں۔

فیفا نے ٹکٹوں کے لئے درخواستیں لینے کا عمل 19 جنوری کو شروع کیا تھا جو کل 8 فروری کو ختم ہو گیا، فیفا نے اعلان کیا ہے کہ وہ ان درخواستوں کی جانچ پڑتال کرے گا۔

فیفا نے کہا کہ ایونٹ کے لئے درخواست جمع کرنے کا یہ پہلا مرحلہ تھا، جس میں غیر معمولی طور پر 17 ملین درخواستیں جمع ہوئیں، جو حیرت انگیز ہے۔

رواں سال کے اواخر میں ہونے والا یہ میگا ایونٹ جب سے قطر کو ملا ہے تب سے ہی متنازعہ رہا ہے، فیفا نے کہا کہ ہمیں قطر کی جانب سے سب سے زیادہ درخواستیں موصول ہونے کا اندازہ تھا۔

Advertisement

فیفا کے ترجمان نے کہا کہ اس پہلے مرحلے میں ارجنٹینا ، برازیل ، انگلینڈ ، فرانس ، بھارت ، میکسیکو ، سعودی عرب ، امریکہ اور متحدہ عرب امارات سے ریکارڈ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے کہا کہ 1.8 ملین افراد نے فائنل کے لئے درخواستیں جمع کرائی ہیں ، فائنل قطر کے دارالحکومت دوحہ کے لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ، جس میں 80 ہزار تماشائی بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

فیفا نے کہا کہ ہماری منصوبہ بندی تھی کہ عرب میں ہونے والے اس پہلے ورلڈ کپ کے لئے 2 ملین ٹکٹس فروخت کئے جائیں گے۔

فیفا نے غیر معمولی درخواستیں جمع ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ ہم شائقین فٹ بال کو مایوس نہیں کرنا چاہتے لیکن اتنی بڑی تعداد کو ٹکٹس دینا بھی ناممکن ہے۔

واضح رہے کہ پہلے مرحلے میں 17 ملین درخواستیں جمع ہونے کے بعد فیفا اور قطر کی فٹ بال انتظامیہ پر ذمہ داری بڑھ گئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز نام کر لی
سوشل میڈیا پر وائرل سعودی عرب کا ’اسکائی اسٹیڈیم‘ اے آئی کی کارستانی نکلا
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر