Advertisement
Advertisement
Advertisement

روس اور یوکرین کی جنگ میں تھرپارکر کا رہائشی بھی پھنس گیا، حکومت سے مدد کی درخواست

Now Reading:

روس اور یوکرین کی جنگ میں تھرپارکر کا رہائشی بھی پھنس گیا، حکومت سے مدد کی درخواست

روس اور یوکرین کی جنگ میں تھرپارکر کی تحصیل کلوئی کا رہائشی بھرمانند بھی جنگی حالات کی وجہ سے پھنس گیا۔

روس اور یوکرین کی جنگ میں تھرپارکر کی تحصیل کلوئی کا رہائشی بھرمانند ولد شامداس جنگی حالات کی وجہ سے پھنس گیا ہے۔

یوکرین کے شہر پولٹاوا سے بھرمانند نے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں اسنے بتایا کہ جنگی حالات کی وجہ سے ہم پریشان ہوگئے ہیں۔

Advertisement

بھرمانند نے کہا کہ یہاں پر ہم سے کسی نے رابطہ نہیں کیا ہم بہت پریشان ہیں ، پاکستانی حکومت ہماری مدد کریں، ہمیں یہاں سے نکالا جائے۔

بھرمانند ایم بی بی ایس 4 ایئر کا طالبعلم ہے، میڈیکل اسٹیموٹولوجیکل یونیورسٹی پولٹاوا میں پڑھتا ہے جب کہ بھرمانند کا تعلق تحصیل کلوئی شہر سے ہے۔

روس اور یوکرین میں کشیدگی کی وجہ سے بے یارو مددگار ایک اور پاکستانی طالب علم معصومہ میمن کی روتے ہوئے مدد کی فریاد کردی۔

سندھ کے شہر مورو سے تعلق رکھنے والی یوکرین میں میڈیکل کی طالبہ معصومہ نے پاکستانی حکومت کو مدد کی دہائی دی۔

معصومہ میمن اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ہم یہاں پھنسے ہیں لیکن کوئی مدد کرنے کو تیار نہیں ہے، کسی نے سپورٹ تک نہیں کیا، اپنی مدد آپ کے تحت بارڈر تک پہنچے ہیں۔

معصومہ میمن نے کہا کہ پاکستان کی بیٹیاں ہیں لیکن پاکستان ایمبیسی سے کسی نے پوچھا تک نہیں، لڑکوں کو بھی مار پیٹ کر دوسری جگہ کھڑا کر دیا گیا ہے، مدد کی ضرورت ہے۔

Advertisement
لاہور کے رہائشی ایک اور طالب علم اسامہ نے کہا کہ ہمیں یقین نہیں کہ بارڈر پر داخلہ ملے گا یا نہیں، جو شاگرد بارڈر پر پہنچے خبر یہ ہی ملی کہ ان کو پولینڈ جانے نہیں دیا جارہا اور بارڈر سے واپس کر دیا گیا۔
اسامہ نے کہا کہ یوکرین کے حالات ٹھیک نہیں، ٹرین میں جہاں سے گزرے کیف پاس کیا ایک گھنٹے بعد بم باری شروع ہوئی۔
Advertisement

یاد رہے پی آئی اے نے یوکرین میں پھنسے پاکستانی طلبہ کو ریسکیو کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی آئی اے کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کل پہلی 2 پروازیں پاکستانی طلبہ کو لینے پولینڈ روانہ ہوں گی۔

پی آئی اے نے یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے فضائی آپریشن ترتیب دے دیا، اتوار کے روز 2 پروازیں پاکستان سے پولینڈ روانہ کرنے کی تیاری مکمل کرلی گئی۔

Advertisement

بڑے جہازوں کو آپریشن کیلئے یوکرین پولینڈ سرحد کے قریب شہروں خصوصا لبلن پر ائیرپورٹ انتظامات ناکافی ہے، پروازیں ممکنہ طور پر پولینڈ کے دارلحکومت وارسا پہنچیں گی، تاہم پروازوں کی حتمی روانگی لوگوں کے پولینڈ پہنچنے کے بعد ہوگی۔

پاکستانی سفارت خانہ تمام ایسے افراد سے رابطہ کر رہا ہے اور ان کو معلومات مہیا کر رہا ہے، پی آئی اے کی انتظامیہ، وزارت خارجہ اور پاکستانی سفارتی عملے سے مکمل رابطے میں ہے۔

خیال رہے کہ یوکرین میں پاکستان کے سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستانی سفارتی مشن نے خارکیف سے 137 طلباء اور 12 خاندانوں کو نکال لیا ہے۔

خارکیف کا شہر یوکرائن اور روسی افواج کے درمیان جنگ کے اہم ترین محاذوں میں سے ایک ہے۔

70پاکستانی طلبا کو خارکیف سے بذریعہ ٹرین پولینڈ کی سرحد کے قریب واقع شہر لویو پہنچایا گیا ہے جہاں سے انہیں پولینڈ کے شہر وارسا بھجوا دیا جائے گا۔

دوسری جانب پاکستانی سفارت خانے کے لویو میں قائم اپنے سہولتی مرکز میں مزید 23 پاکستانی طلبا بھی پہنچے ہیں، لیویو پہنچنے والے یہ 23 پاکستانی طلبا یوکرین کے مختلف شہروں سے پہنچے ہیں۔

Advertisement

اس کے علاوہ یوکرائن میں مزید 34 پاکستانی طلباء خارکیف سے لیویو کے جانب محو سفر ہیں، یہ 34 پاکستانی جمعے اور ہفتے کی درمیانی رات خارکیف سے ٹرین پر سوار ہوئے تھے۔

پاکستانی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ تمام 137 پاکستانی طلباء کو جلد پولینڈ اور قریبی سرحد پر پہنچایا جائے گا، اس کے علاوہ 12 پاکستانی خاندانوں کو بھی رومانیہ کی سرحد پر منتقل کیا جا رہا ہے، جہاں پاکستان کا رومانیہ میں سفارت خانہ تمام تر سہولیات فراہم کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد درجنوں پاکستانی یوکرین کے مختلف شہروں میں پھنسے ہوئے ہیں، یوکرین میں تعینات پاکستانی سفیر نویل اسرائیل چوہدری نے دو روز قبل پاکستانی سفارت خانے کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک آڈیو پیغام جاری کیا تھا۔

نویل اسرائیل چوہدری نے کہا تھا کہ روس پر حملے سے قبل یوکرین میں 3 ہزار کے قریب پاکستانی طلبا تھے جن میں سے اکثریت کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے تاہم اب بھی 500 کے لگ بھگ پاکستانی طلبا پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر