
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ مہنگائی خود کرنے والے کس کے لیے مارچ کررہے ہیں ؟
وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف بلاول بھٹو کے ساتھ عوامی سمندر ہوگا اور دوسری طرف پی ٹی آئی کے گنے چنے لوگ۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کا مارچ عوامی مارچ ہے، نااہل حکومت کی وجہ سے ملک میں تاریخی مہنگائی، بے روزگاری اور بد عنوانی ہے، مہنگائی خود کرنے والے کس کے لیے مارچ کررہے ہیں ؟
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ جب تیل سستا تھا تو انہوں نے اسٹور نہیں کیا بلکہ آئل کمپنیز کو بھی نہیں کرنے دیا، وزیر اعظم کہتے تھے کے آئی ایم ایف سے قرضہ لیا تو خودکشی کرلوں گا، 70 برس سے ملک میں بجلی مہنگی نہیں ہوئی انہوں نے بجلی مہنگی کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News