Advertisement
Advertisement
Advertisement

مگرمچھ کو بالآخر 6 سال بعد گلے میں پھنسے ٹائر سے چھٹکارا مل گیا

Now Reading:

مگرمچھ کو بالآخر 6 سال بعد گلے میں پھنسے ٹائر سے چھٹکارا مل گیا

ایک انڈونیشی مگرمچھ جو 6 سال سے اپنی گردن میں موٹرسائیکل کا ٹائر پھنسائے گھوم رہا تھا بالآخر اسے جانوروں سے محبت کرنے والوں نے آزاد کرالیا۔

تقریباً 13 فٹ سے زائد لمبے مگرمچھ نے پالو شہر کے کچھ رہائشیوں میں ہمدردی پیدا کی تھی جنہیں خدشہ تھا کہ ٹائر آخرکار اس کا گلا گھونٹ سکتا ہے کیونکہ اس کی جسامت وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتی جارہی تھی لیکن اسے پکڑنا بہت مشکل ثابت ہوتا تھا۔

مقامی رہائشی 35 سالہ ٹیلی نے کہا میں نے خود ہی مگرمچھ کو پکڑنے کی کوشش کی، میں یہاں کے لوگوں سے مدد مانگ رہا تھا لیکن وہ خوفزدہ تھے۔

Advertisement

اس نے ایک رسی کے ساتھ ایک بنیادی جال بچھا دیا جس میں ایک رسی باندھی گئی اور زندہ مرغیوں اور بطخوں کو بطور کھانے کے طور پر استعمال کیا لیکن چالاک مگرمچھ بالآخر پکڑے جانے سے پہلے 2 مواقع پر اپنے جال سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

2020  میں صوبے کے حکام نے ہر اس شخص کے لیے ایک انعام کی پیشکش کی تھی جو ٹائر کو مگر مچھ کے گلے سے نکال سکے تاہم کوئی بھی اس میں کامیاب نہیں ہوسکا۔

ایک دن بالآخر مگر مچھ جال میں پھنس گیا اور اس کے گلے سے موٹر سائیکل کا ٹائر نکال دیا گیا، مقامی لوگوں نے ’’بوایا کالونگ بان‘‘ جسے ٹائر کے ہار والا مگرمچھ کے نام سے پکارا جاتا تھا پیر کی شام کو واپس دریا میں چھوڑ دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر