Advertisement
Advertisement
Advertisement

سائنوویک اور سائنوفارم ویکسینزڈیلٹا ویرینٹ کے خلاف بھی مؤثر

Now Reading:

سائنوویک اور سائنوفارم ویکسینزڈیلٹا ویرینٹ کے خلاف بھی مؤثر
کورونا

گزشتہ دو برسوں سے جاری اس وبا کے دوران کورونا وائرس نے کئی بار جینیاتی طور پر اپنے آپ کو تبدیل کیا ہے اسی لئے ویکسین کو بھی اسی طرح مؤثر بنانے کے لئے مختلف تحقیق کی جارہی ہیں۔

حال ہی میں چین کو دو ویکسین سائنوویک اور سائنوفارم کو کورونا کے ڈیلٹا ویرینٹ کے خلاف مؤثر ہونے کے بارے میں کہا گیا ہے، واضح رہے کہ چین کی دو سب سے استعمال ہونے والی کورونا ویکسینزہیں۔

اس تحقیق کے نتائج حقیقی دنیای  کے اعداوشمار سے لئے گئے ہیں، یعنی اسپتالوں میں موجود کورونا کے مریضوں میں ایک دونوں ویکسینز کے اثرات کا مشاہدہ کیا گیا۔

محققین کی جانب سے لکھے گئے اس مقالے کے مطابق یہ دونوں ویکسینزڈیلٹا انفیکشن کے خلاف 52 فیصد اور علاماتی بیماری کے خلاف 60 فیصد مؤثر ثابت ہوئی ہیں۔

اینالز آف انٹرنل میڈیسن میں شائع ہونے والے مقالے میں چینی یونیورسٹیوں کے محققین کا کہنا ہے کہ اس تحقیقی مطالعے میں ان ویکسینز کے لیے الگ الگ تاثیر کے نتائج کا ڈیٹا تیار نہیں کیا گیا، نہ عمر کے الگ الگ گروپس میں الگ الگ ڈیٹا کو دیکھا گیا۔

Advertisement

اس تحقیقی مطالعے میں شامل تمام اعدادوشمار گزشتہ سال مئی اور جون میں جنوبی چینی صوبے گوانگ ڈونگ میں ڈیلٹا پھیلنے کے دوران 100 سے زیادہ انفیکشنز اور ان کے 10 ہزار سے زیادہ قریبی روابط کے تجزیے پر مبنی ہیں۔

تحقیقی مطالعے کے دوران یہ بھی نوٹ کیا گیا کہ یہ دونوں ویکسینز نمونیا کے خلاف بھی 78 فیصد اور شدید یا سنگین کورونا انفیکشن کے لیے 100 فیصد مؤثر ثابت ہوئی۔

اس تحقیقی مطالعے میں مکمل ویکسی نیشن والے صرف 6 افراد ایسے تھے جو60 برس یا اس سے زیادہ عمر کے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر