
بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیرکپور اپنے ایک مداح سے اچھا برتاؤ نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بن گئے۔
اداکاروں کے مداح ان سے اپنی محبت کا اظہار کرنے کے لئے بہت کچھ کرتے ہیں ایسا ہی کچھ کیا رنبیر کپور کے مداح نے جس نے رنبیر سے محبت کا اظہار کرنے کے لئے اپنی کلائی پر ایک ٹیٹو بنوا لیا مگر اس مداح سے اچھا برتاؤ نہ کرنا رنبیر کے لئے مسئلہ بن گیا۔
رنبیر کپور کی سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں انہیں ایئرپورٹ سے نکلنے کے بعد اپنی گاڑی میں بیٹھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس ویڈیو میں اداکار جیسے ہی اپنی گاڑی میں بیٹھتے ہیں تو اُن کا ایک دیوانہ مداح اُنہیں سرپرائز دینا چاہتا ہے۔
جس پر رنبیر کپور اپنی گاڑی کا شیشہ نیچے کرتے ہیں تو مداح اپنا ہاتھ آگے بڑھا کر اُنہیں اپنا ٹیٹو دیکھاتا ہےاور اُنہیں بتاتا ہے کہ یہ آپ کے’آوارہ‘ ٹیٹو کی کاپی ہے۔
اداکار نے اپنے مداح کے ہاتھ پر بنا ٹیٹو دیکھ کر کہا کہ یہ چپکا ہوا لگ رہا ہے، جس پر مداح نے اُنہیں کہا کہ سر بس آپ کے لیے بنوایا ہے۔
یہ بات سننے کے بعد رنبیر کپور مداح کے ٹیٹو کی تعریف کرنے کے لیے تھمبز اپ کیا اور سرسری سا برتاؤ کرتے ہوئے چلتے بنے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
رنبیر کپور کو اپنے مداح کے ساتھ اس طرح کا سرسری برتاؤ کرنا مہنگا پڑگیا اور اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد رنبیر کے مداح کئ ساتھ ایسا رویہ کرنے پر خوب تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ’اِتنا ایٹیٹیوڈ ہے، اس بیچارے سے بات بھی نہیں کی صحیح سےجِس نے ٹیٹو بنوایا ہے‘۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ’یار یہ مت کرو، اِنہیں کوئی فرق نہیں پڑتا چاہے تم پوری باڈی پر ان کے نام کا ٹیٹو بنوالو، ماں باپ کے نام کا ٹیٹو بنواؤ تو سمجھ بھی آتا ہے‘۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News