Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایلو ن مسک کی برین چپ اور دماغ کے آپریشن کے درمیان کیا تعلق ہے؟

Now Reading:

ایلو ن مسک کی برین چپ اور دماغ کے آپریشن کے درمیان کیا تعلق ہے؟
ایلو ن مسک کی برین چپ اور دماغ کے آپریشن کے درمیان کیا تعلق ہے؟

ایلون مسک کا نام کرپٹو کرنسی، اسپیس ایکس یا ٹیسلا کے حوالے سے تو کافی لوگ جانتے ہی ہیں، لیکن دنیا کے ارب پتی افراد کی فہرست میں شامل ایلون مسک طبی میدان میں بھی کام یابی کے جھنڈے گاڑنے کی ریس میں شامل ہیں۔

ایلون مسک انسانی دماغ کو کنٹرول کرنے والی ’ برین چپ‘ کی تیاری کے لیے کام کرنے والی کمپنی ’نیورالنک‘ کے مالک بھی ہیں۔

ایلون مسک کی اس نیوروٹیکنالوجی کمپنی کا مقصد انسانی دماغ کے لیے ایسی چپ کی تیاری ہے جس کی بدولت اسے براہ راست کمپیوٹر سے منسلک کیا جاسکے گا۔

اس بابت مسک کا دعویٰ ہے کہ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے لوگ صرف اپنی سوچ کی مدد سے کئی کام سرانجام دینے کا اہل ہوجائیں گے۔

ایلون کا مقصد لوگوں کوایک مختلف طریقے سے اپنی آزادی کو ایکسپلور کرنے میں مدد کرنا ہے۔

Advertisement

 یہ بھی پڑھیں: لیباریٹری میں جانوروں پر ظلم، ایلون مسک کے خلاف درخواست دائر

ان کا کہنا ہے کہ اس برین چپ ٹیکنالوجی کی مدد سے کسی بھی فرد میں پیدا ہونے والے دماغی اور نفیساتی عوارض کا کام یابی سے علاج کیا جاسکے گا، لوگ اپنی یادداشت کو محفوظ کر کے ضرورت پڑنے پر اسے دوبارہ بحال کر سکیں گے۔

یہ بالکل ایسا ہی ہے جس طرح ہم کمپیوٹر ہارڈ ڈرائیو میں اپنی اہم دستاویزات اور تصاویر کوآئندہ کے لیے محفوظ کرلیتے ہیں۔

اس ٹیکنالوجی کی مدد سے طبی ماہرین کسی بھی مریض کو بے ہوش کیے بنا با آسانی ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں برین چپ داخل کرکےدماغ کی پیچیدہ جراحی بھی کرسکین گے۔

وا ضح رہے کہ کچھ عرصے قبل ہی امریکی عدالت میں 8 بندروں کی ہلاکت اور جانوروں کے ساتھ بے رحمانہ سلوک روا رکھنے کے الزام میں نیورالنک کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی ۔

درخواست میں نیورالنک پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ مذکورہ کمپنی انسانی دماغ پر قابو پانے کے تجربات کے لیے میکا ک نسل( لنگور کی نسل سے تعلق رکھنے والے میکاک بندر کا شمار دنیا کے قدیم ترین اور اعلی حیوانات میں کیا جاتاہے) کے بندروں کے ساتھ ظالمانہ سلوک کر رہی ہے۔

Advertisement

درخواست میں مزید کہاگیا تھا کہ نیورالنک نے تجربہ گاہ میں 23 بندروں پر بہت ہلاکت خیز دماغی تجربات کیے ہیں ، جب کہ بہت سے جانوروں کے دماغ میں برقیرے ( الیکٹراڈز) نصب کرنے کے لیے ان کی کھوپڑی کے اوپری حصے کو ہٹا دیا گیا ہے۔

تاہم نیورا لنک نے اپنے بلاگ میں ان تمام تر الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ’ ہم جانوروں کی فلاح پر یقین رکھتے ہیں ہم جانوروں سے بہت زیادہ انسانی اور اخلاقی برتاؤ روا رکھتے ہیں۔‘

جب کہ ایلون مسک کے جانب سے اس معاملے پر تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر