Advertisement
Advertisement
Advertisement

سپریم کورٹ نے زیادتی کے ملزم کی ضمانت پر رہائی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

Now Reading:

سپریم کورٹ نے زیادتی کے ملزم کی ضمانت پر رہائی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا
سپریم کورٹ

چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد

زیادتی کے ملزم کی ضمانت پر رہائی کا فیصلہ کالعدم قراردیے جانے کے بعد راولپنڈی پولیس نے ملزم فرحان کو ضمانت منسوخ ہونے پرعدالت کے باہر سے گرفتار کر لیا۔

دورانِ سماعت سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے کہ ملزم اور تفتیشی افسر نے مل کر تمام شواہد ضائع کردیے۔ متاثرہ لڑکی کا پندرہ تک میڈیکل ہوا نہ ہی بیان ریکارڈ کیا گیا۔

جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس میں کہا کہ ہائیکورٹ کا تمام حقائق کی موجودگی میں ملزم کو ضمانت دینا حیران کن ہے۔ تفتیش کے لیے کسی خاتون افسرکو ٹیم کا حصہ کیوں نہیں بنایا گیا؟

سی پی او راولپنڈی نے تفتیشی افسر کی جانب سے شواہد ضائع کرنے کا اعتراف کرلیا

جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس میں کہا کہ لڑکی کے مطابق تفتیشی افسر بھی اسے رات کو بلا کرہراساں کرتا رہا۔

Advertisement

سی سی پی اور راولپنڈی نے عدالت کو بتایا کہ ازسرنو تحقیقات میں لڑکی کے الزامات درست ثابت ہوئے ہیں۔ تفتشی افسر شہزاد انور کی تنزلی ہوگئی، سزا میں اضافے کی سفارش بھی کردی ہے۔ ازسرنو تحقیقات کے بعد چالان جمع کروا دیا ہے۔

ملزم کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ خاتون خود لڑکے کے ساتھ ہوٹل میں گئی جس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ ہوٹل میں جانے کا کیا مطلب ہے کہ زیادتی کرکے تصاویر بنائی جائیں؟

ملزم کے وکیل نے کہا کہ لڑکی کا ملتان میں نکاح ہو چکا ہے۔

جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیے کہ کیا شادی شدہ ہونا زیادتی کا لائسنس دیتا ہے؟ جو پولیس پر اثرانداز ہوسکتا ہے وہ متاثرہ لڑکی پر کیسے نہیں ہوگا؟

واضح رہے کہ ملزم فرحان پر تھانہ صادق آباد میں نورین نامی لڑکی نے ذیادتی کا مقدمہ درج کروا رکھا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر