Advertisement
Advertisement
Advertisement

بسمہ معروف ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ سے کیا چاہتی ہیں؟

Now Reading:

بسمہ معروف ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ سے کیا چاہتی ہیں؟

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف  چاہتی ہیں کہ بھارت اور پاکستان کا ورلڈ کپ میچ سرحد پار کی لڑکیوں کے لیے متاثر کن ہو۔

وہ عالمی کپ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلنے کے دباؤ کو جانتی ہیں لیکن قومی  کپتان کو امید ہے کہ بھارت کے خلاف ان کا میچ دونوں ممالک کی لڑکیوں کو کرکٹ کو اپنے کیریئر کے طور پر لینے کی ترغیب دے گا۔

بسمہ معروف نے کہا کہ پاکستان بمقابلہ بھارت واقعی کسی بھی کھلاڑی کے لیے اپنی اسناد قائم کرنے کا ایک بہترین مرحلہ ہے، لیکن دن کے اختتام پر یہ ایک کرکٹ میچ ہے جسے بنیادی باتوں کو درست طریقے سے انجام دینے اور چیزوں کو سادہ رکھ کر جیتنا ہوتا ہے۔

قومی کپتان کا کہنا تھاکہ یہ میچ پاکستان اور بھارت کی لاکھوں لڑکیوں کو اس کھیل کو بطور پیشہ اپنانے کی ترغیب دینے کا ایک بہترین موقع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ دونوں ممالک کی لڑکیاں یہ میچ دیکھیں گی اور اس کھیل کو آگے بڑھانے کے لیے حوصلہ افزائی کریں گی۔

Advertisement

بسمہ نے کہا کہ بھارتی ٹیم ایک اچھی ٹیم ہے اور حال ہی میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے تاہم ہمارا مقصد سیمی فائنل میں جگہ بنانا ہے، جو ہم نے پہلے کبھی نہیں کیا۔

بسمہ نے کہا کہ سینئر کھلاڑی اور ٹیم کے کپتان ہونے کے ناطے آپ کو اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنی ہوگی اگر آپ صحیح کام نہیں کررہے ہیں تو آپ لڑکیوں سے ان کا مطالبہ نہیں کرسکتے ہیں، میرا اس ٹیم کے ساتھ بہت واضح نقطہ نظر ہے جس کی ہمیں ضرورت ہے۔

پاکستان کا ویمنز ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں بھارت سے مقابلہ 6 مارچ کو ماؤنٹ مونگانوئی میں ہونا ہےیہ ٹورنامنٹ  نیوزی لینڈ کے چھ شہروں میں 4 مارچ سے 3 اپریل تک کھیلا جائے گا۔اپنی پلیئنگ الیون کے بارے میں بات کرتے ہوئے بسمہ نے کہا کہ ٹیم کا فیصلہ نیوزی لینڈ کے حالات کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بسمہ معروف نے 108 ون ڈے اور اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے اور بالترتیب 2602 اور 2225 رنز بنائے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر