
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اُشنا شاہ اپنے لباس کی وجہ سے شدید تنقید کی زد میں آگئیں۔
اشنا شاہ نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی تصویر پوسٹ کی ہیں۔
اداکارہ کی جانب سے شئیر کی گئی تصاویر میں اشنا شاہ غیر مناسب لباس زیب تن کی ہوئی ہیں۔
تصاویر وائرل ہوتے ہی اداکارہ کو مداحوں کی جانب سے شدید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ان تصاویر پر مداحوں کی جانب سے مخلتف تبصرے کیے جارہے ہیں۔
تاہم اداکارہ نے ناقدین کا جوب ہنسنے والے ایموجی سے دیا۔
گزشتہ دنوں اداکارہ اشنا شاہ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر جاری کیے گئے پیغام میں کہا تھا کہ شاہد آفریدی کے ساتھ پرواز میں بہت اچھا لگا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سب سے بڑے ستارے کی عاجزی دیکھ کر حیران رہ گئی۔
https://twitter.com/ushnashah/status/1480852534956896256?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1480852534956896256%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.bolnews.com%2Furdu%2Flatest%2F2022%2F01%2F579660%2F
اشنا شاہ نے کہا کہ شاہد آفریدی نے میری حوصلہ افزائی کی اور مجھے دُعاؤں سے نوازا اور ہر شخص کے ساتھ بےحد اچھے طریقے سے پیش آئے، خاص طور پر وہ بچوں کے لئے بہت مہربان ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ لالا نے اپنے رویے اور اخلاق سے دل جیت لیا۔
واضح رہے اداکارہ اشنا شاہ نے بتایا تھا کہ وہ شادی کے لئے کسی ایسے شخص کو ترجیح دیں گی جو کھانا بنا سکے کیونکہ انہیں کھانا بنانا نہیں آتا اور اس شخص کو جانوروں سے بھی محبت ہو۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News