
پاکستان کے سابق فاسٹ بالر وقار یونس نے وسیم اکرم کو پی سی بی ہال آف فیم میں شامل کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
نوے کی دہائی میں ٹو ڈبلیوز اور عالمی کرکٹ میں بیٹمینوں کے لئے ڈراؤنا خواب بننے والی جوڑی وسیم اکرم اور وقار یونس نے جو کارنامے انجام دیئے وہ آج بھی شائقین کرکٹ کے دلوں پر نقش ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے وسیم اکرم کو ہال آف فیم میں شامل کیا جس کی شیلڈ انہیں ویوین رچرڈز نے دی اور پاکستان کرکٹ کی کیپ بھی دی۔
وقار یونس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ساتھی کھلاڑی کو ہال آف فیم کے لئے منتخب کئے جانے پر نہایت ہی شاندار طریقے سے خراج تحسین پیش کیا۔
AdvertisementPride of performance, Hilal-e-Imtiaz, ICC & PCB Hall of Fame. 916 Inter wkts with 3 Hat tricks.Heroes come and go but Legends are forever. Tribute to the Legend. @wasimakramlive Well deserve Honour @TheRealPCB Proud moment for all 🇵🇰. pic.twitter.com/bdor0LaeA3
— Waqar Younis (@waqyounis99) February 20, 2022
وقار یونس نے لکھا کہ پرائڈ آف پرفارمنس ، ہلال امتیاز، بین الاقوامی کرکٹ میں 916 وکٹیں ، 3 ہیٹرکس اور اس کے ساتھ ساتھ آئی سی سی اور پی سی بی کی جانب سے ہال آف فیم میں شامل کیا جانا یہ سب لیجنڈ کو ہمیشہ کے لئے امر بنا دیتا ہے۔
وقار یونس نے وسیم اکرم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ وسیم اکرم اس اعزاز کے بلاشبہ حق دار ہیں۔ یہ پوری قوم کے لئے باعث فخر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News