پاکستان پیپلز پارٹی کو لانگ مارچ کی اجازت مل گئی۔
کمشنر کراچی نے پاکستان پیپلز پارٹی کو لانگ مارچ کی اجازت دے دی، کمشنر کراچی کو پیپلز پارٹی رہنما وقار مہدی نے درخواست دی تھی۔
اجازت نامے کے مطابق ضلعی پولیس لانگ مارچ قافلے کو سیکورٹی فراہم کرے گی، لانگ مارچ منتظمین ٹریفک کی روانی معمول کے مطابق جاری رکھنے کے پابند ہونگے۔
اجازت نامے میں کہا گیا ہے کہ لانگ مارچ کے دوران اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہوگی، 27 فروری کو لانگ مارچ قافلہ مزار قائد سے نکلے گا۔
پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ مزار قائد سے شاہراہ قائدین ہوتا ہوا شاہراہِ فیصل پہنچے گا اور لانگ مارچ کے دوران ٹریفک پولیس ٹریفک کنٹرول کے لئے موجود رہے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
