پیپلز پارٹی صوبہ سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ نام نہاد عوام کی دشمن حکومت کے خلاف 27 مارچ کو لانگ مارچ کرنے جا رہے ہیں۔
صدر نثار کھوڑو نے سجاول میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نام نہاد عوام کی دشمن حکومت کے خلاف 27 مارچ کو لانگ مارچ کرنے جا رہے ہیں، عوام کو بے یارو مددگار نہیں چھوڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ شرم آنی چاہیئے وفاقی حکومت کو کیا پیٹرول کی قیمت بڑھانا صوبائی حکومت کا کام ہے؟ پیٹرول بڑھنے سے سب چیزیں مہنگی ہوتی ہیں، نوکریاں ہم دے رہے تھے مگر کورٹ نے اسٹے آرڈر دے دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ کو یاد نہیں کورٹ نے کہا تھا پبلک سروس کمیشن ختم کر دو، فواد چوہدری کو نوکری چاہیئے شیخ رشید کو بھی نوکری چاہیئے، ہم گن ہی نہیں سکتے کے شیخ رشید کتنی پارٹیاں تبدیل کر چکا ہے۔
نثار کھوڑو نے کہا کہ فواد چوہدری خود گن نہیں سکتا وہ کس کس کے ساتھ رہا ہے تو ان کی بات کیا کریں، یہ طوطے ہیں جس کو بتایا جاتا ہے کے جاؤ نوکری سنبھالنی ہے جا کے یہ بولو، ان کی باتوں کا عوام پر اثر ہی نہیں ہوتا۔
پیپلز پارٹی صوبہ سندھ کے صدر نثار کھوڑو کا مزید کہنا تھا کہ ان کی باتوں سے کیا عوام کی مایوسی ختم ہوگئی مہنگائی ختم ہوگئی روزگار آیا، ہم ایک مارچ کیا سینکڑوں لانگ مارچ کریں گے، ن لیگ اس وقت پی ڈی ایم میں ہے ان کا اپنا پروگرام بنا ہوا ہے، پی ٹی آئی خود جلوس نکال رہی ہے، ہم بھی لانگ مارچ کریں گے ہمیں کوئی روکنے والا نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
