
فیصل آباد میں شادی بیاہ کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ کا سلسلہ نہ رک سکا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقہ انسٹھ گ ب میں مہندی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 45 سالہ خاتوں حمیدہ جاں بحق ہوگئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ انسٹھ گ ب کے رہائشی اجمل کی مہندی کی تقریب میں رشتے داروں نے ہوائی فائرنگ کی۔
آر پی او فیصل آباد عمران محمود نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور سی پی غلام مبشر میکن سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
آر پی او عمران محمود کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزمان کو کڑی سزا دی جائے۔
صدر جڑانوالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز تھانہ صدر کے علاقہ میں ہوائی فائرنگ سے منع کرنے پر اٹھارہ سالہ لڑکا قتل ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور، شادی میں ہوائی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، گھر میں کہرام مچ گیا
ہوائی فائرنگ کا رجحان دیہاتوں اور شہروں دونوں میں یکساں موجود ہے، کچھ عرصہ قبل سمجھا جاتا تھا کہ یہ غیر قانونی عمل کرنے والے ان پڑھ گوار صرف دیہاتی لوگ ہوتے ہیں، جہاں بندوقوں اور گولیوں کی دستیابی کوئی انوکھی بات نہیں۔
مگر چند سالوں میں یہ رجحان شہروں میں بھی کینسر کی طرح پھیل چکا ہے، اور اچھے خاصے خاندان کے پڑھے لکھے نوجوان بھی اس ناجائز عمل کا حصہ بن رہے ہیں، مگر ایک بات تو صاف ظاہر ہے کہ ہوائی فائرنگ کرنا کسی غریب کے بس کی بات نہیں، غریب تو اپنا پیٹ مشکل سے پالتا ہے، اس کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آئے گا کہ وہ کلاشنکوف اور گولیاں خریدے؟ یا فائرنگ کے فیسٹیول کروائے؟ یہ ناجائز عمل یقیناً امیروں کا ہی شوق ہے۔
خاص طور پر وہ امیر افراد جو بااثر بھی ہوں اور جنہیں اکثر پولیس یا انتظامیہ کی سرپرستی حاصل ہوتی ہے، تب وہ یہ جان لیوا عمل بغیر کسی ہچکچاہٹ کے کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News