
بھارت سے تعلق رکھنے والے مسلمان اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی اور مسلسل تنازعات کا شکار بنی رہنے والی بولی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت لاک اپ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔
بی جے پی اور دیگر انتہا پسند ہندو تنظیموں کی آنکھوں میں کنکر کی طرح کھٹکنے والے منور فاروقی ایکتا کپور کے ریئلٹی شو “لاک اپ” میں بطور کنٹسٹنٹ شرکت کریں گے۔
منور نے شو میں شامل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
ریئلٹی شو لاک اپ کا آغاز 27 فروری سے ہو رہا ہے، جس میں منور فاروقی کے نام کا اعلان کیا گیا ہے۔
چینل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے پروگرام کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ منور فاروقی بھی مقابلے میں حصہ لیں گے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
یہ وہی منور فاروقی ہیں جن کے اکثر لطیفوں میں ہندوؤں کی مذہبی رسومات پر تنقید تو نہیں لیکن مزاح نگاری ضرور کی جاتی تھی۔
ہندو انتہا پسندوں نے کامیڈین منور فاروقی کو انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کرنے پر مجبور کردیا تھا۔
ان سے قبل نشا راول کا نام بھی شو میں شامل کیا گیا جو کہ اس وقت لائم لائٹ میں آئیں، جب انہوں نے اپنے شوہر پر گھریلو تشدد کا الزام لگایا۔
اس پروگرام کی میزبانی کنگنا رناوت کریں گی جن پر منور فاروقی اپنی کامیڈی میں لطیفے سنا چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News