Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایم کیو ایم پاکستان نے عدالتی جنگ جیت لی،دھرنوں کا رخ تبدیل کریں، خواجہ اظہار الحسن

Now Reading:

ایم کیو ایم پاکستان نے عدالتی جنگ جیت لی،دھرنوں کا رخ تبدیل کریں، خواجہ اظہار الحسن

خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے عدالتی جنگ جیت لی،دھرنوں کا رخ تبدیل کریں۔

ایم  کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کا کام قانون سازی کرنا ہے، مال بنانا نہیں ، وزراء نیب میں عدالتوں سے ضمانتوں پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپکے رہنما جیلوں میں ملک لوٹنے کے الزامات میں بند ہیں ، سندھ حکومت اختیارات دینا ہی نہیں چاہتی ، یوسی چیئرمین کونظام سے پیسے ملتے ہیں توکیا اعتراض ہے؟

خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایات پر فوری عمل کیا جائے ، وزیراعظم بھی اس فیصلے سے فائدہ اٹھائیں ، پاکستان کےعوام کو قانون سے فائدہ دیں ،  ابھی سپریم کورٹ میں مردم شماری کی پٹیشن پربھی فیصلہ آئیگا۔

ایم  کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ آئین میں 140اے شامل کرنا ایم کیوایم کا کریڈٹ ہے ، ہم نے قطار در قطار آپ کے پیچھے کیسز کی لائن لگا دی ، ہمیں انصاف دیر سے ملا،لیکن ملا اور ملے گا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگوں کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے ، تمام بورڈز کے اراکین استعفیٰ دیں اور گھر جائیں ، اراکین عدالتی فیصلے میں توہین کے مرتکب نہ ہوں ، جماعت اسلامی کے کارکنوں کے ساتھ دھوکا ہوگیا ، حافظ نعیم صاحب نے پوری جماعت اسلامی کو ماموں بنادیا۔

خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ آپ کو پیپلز پارٹی کو تسلیم نہیں کرنا چاہیے تھا ، اب قوانین پر عمل کیلئے دھرنا دیں ، ایم کیو ایم پاکستان نے عدالتی جنگ جیت لی،دھرنوں کا رخ تبدیل کریں ، عدالتی فیصلے کے بعد صوبائی وزراء عوام سے معافی مانگیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر