Advertisement
Advertisement
Advertisement

’ن لیگ نے صحت کارڈ کیخلاف پروپیگنڈے کیلئے تنخواہوں پر لوگ رکھے ہیں‘

Now Reading:

’ن لیگ نے صحت کارڈ کیخلاف پروپیگنڈے کیلئے تنخواہوں پر لوگ رکھے ہیں‘

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ ن لیگ نے صحت کارڈ کے خلاف پروپیگنڈے کے لیے تنخواہوں پر لوگ رکھے ہیں جو سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں۔

میاں اسلم اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے بڑا اہم دن ہے کہ آج لاہور کے بڑے منصوبے کا افتتاح کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے لاہور بیوتیفیکیشن نو رکنی کمیٹی تشکیل دی جس کا میں حصہ تھا، ایل ڈی اے نے گلاب دیوی، انڈرپاس، فردوس مارکیٹ، بحریہ ٹاؤن فلائی اوور جیسے بڑے منصوبے تعمیر کیے مگر شور نہیں ڈالا۔

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ہم نے دیکھا میٹرو کے لیے پچاس سے ساٹھ ارب روپیہ لگایا گیا اورنج ٹرین پر تین سو ارب لگایا گی، انہوں نے میٹرو اور اورنج ٹرین کی صورت میں 2 سفید ہاتھی باندھ دیئے جن کے قرضے لاہور کے شہریوں نے اتارنے ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے حلقوں کے اندر عوامی سہولیات کے کام کیے، ان لوگوں نے یہ نہیں سوچا غریب کو کیا چاہیے وہ صاف پانی صحت کی سہولت اور بچوں کی تعلیم چاہتا ہے۔

Advertisement

انکا کہنا ہے کہ ن لیگ نے صحت کارڈ کے خلاف پروپیگنڈے کے لیے تنخواہوں پر لوگ رکھے ہیں جو سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں، تم لوگوں کے تو علاج بیرون ملک سے ہوتے ہیں۔

اسلم اقبال نے کہا کہ صحت کارڈ پر غریب لوگوں کا اچھی جگہوں پر علاج ہو رہا ہے اسے اسلامی فلاحی ریاست کہتے ہیں، عوام کا احساس یہ نہیں ہوتا جب مصیبت آئے بستہ باندھ کر بیرون ملک چلے جائیں، یہ منی لانڈرنگ کر کے پیسہ اس ملک سے باہر لیکر جاتے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ ان مافیاز کو سلاخوں کے پیچھے پھینکیں گے، یہ کہتے تھے پیٹ پھاڑ کر پیسے نکالیں گے اب اکٹھے ہو گئے ہیں، ہمیں عثمان بزدار صاحب کی شکل میں درویش صفت وزیراعلیٰ ملے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر