Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیرخارجہ کی روسی ہم منصب سےملاقات، اہم امور زیر غور

Now Reading:

وزیرخارجہ کی روسی ہم منصب سےملاقات، اہم امور زیر غور

ماسکو: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے روسی ہم منصب سے ملاقات کی۔

دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ میں ہونے والی اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور افغانستان کی صورتحال پرتبادلہ خیال ہوا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کےشعبوں میں تعاون بڑھانےپربھی گفتگو ہوئی۔

روسی وزیر خارجہ نے اوآئی سی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس اور افغانستان سےمتعلق او آئی سی اجلاس پر شاہ محمود قریشی کو مبارکباد دی۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے  22 اور23مارچ کواوآئی سی اجلاس کی کامیابی کیلئےنیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: روس کا یوکرائن میں فوجی آپریشن کا اعلان، اپنا دفاع کرینگے، یوکرائنی صدر

دورہ روس کا اعلامیہ جاری

وزیراعظم پاکستان کے دورہ روس سے متعلق جاری اعلامیہ کے مطابق صدر پیوٹن اور وزیراعظم عمران خان کی ملاقات اس دورے کا اہم ترین جزو ہے۔

اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں اسلاموفوبیا، افغانستان کی صورتحال اور پاک روس تجارتی تعلقات خاص طور پر توانائی کے شعبے پر بات چیت ہوگی۔

وزیراعظم دورہ روس کے دوران ماسکو میں ٹی وی چینل کو انٹرویو دیں گے۔ پاکستانی میڈیا سے بھی گفتگو کریں گے۔

پاکستان اور روس کے درمیان توانائی امور پر تعاون کے لیے بات چیت بھی ہو گی۔

Advertisement

دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان سے روس اور پاکستان کی ممتاز کاروباری شخصیات بھی ملیں گی۔

وزیراعظم عمران خان ماسکو میں اسلامی سینٹر کا بھی دورہ کریں گے، روس کے مفتی اعظم کی ملاقات بھی شیڈول میں شامل ہے۔

وزیراعظم دورہ روس مکمل کرنے کے بعد 24 فروری کی رات پاکستان کے لیے واپس روانہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان عالمی سطح پر کسی گروپ کا حصہ نہیں، وزیراعظم

واضح رہےکہ وزیراعظم عمران خان سرکاری دعوت پر دو روزہ دورے پر روس میں موجود ہیں ۔

کابینہ ارکان سمیت اعلیٰ سطحی وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہے۔

Advertisement

وزیراعظم کے ہمراہ روس جانے والے وفد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، حماد اظہر، اسد عمر، عبدالرزاق داؤد، معید یوسف اور عامر کیانی شامل ہیں

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو روس سےمتعلق اپنے موقف سے آگاہ کردیا، امریکا

یہ بھی پڑھیں: سی این جی اسٹیشنز پھر بند کرنے کا اعلان

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی کابینہ نے پیکا آرڈیننس میں ترامیم کےلیے کمیٹی تشکیل دے دی
شہدائے وطن کی یاد میں الحمرا آرٹس کونسل میں شاندار تقریب
وزیراعظم کا آزادکشمیر کےلیے 23 ارب روپے کے امدادی پیکیج کا اعلان
ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، پاسپورٹ مافیا کے5ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
’’حکومت یا کوئی اور ریاستی ادارہ عدلیہ کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتا‘‘
معطل ہونے والے اراکین کی تنخواہیں اورمراعات روک دی گئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر