 
                                                                              یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ملک چھوڑنے کی میڈیا پر خبروں کے بعد ولادیمیر زیلنسکی نے اپنا ایک وڈیو بیان جاری کیا ہے۔
یوکرین کے صدر نے کہا کہ میرے حوالے سے میڈیا پر غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں، میں اپنے ملک میں موجود ہوں اور اپنی مٹی کا دفاع آخری سانس تک کروں گا۔
یوکرین کے صدر نے ملک سے نکلنے کے لئے امریکی پیشکش کو مسترد کیا ہے اور کہا ہے کہ ’میں دارالحکومت ہی میں رہوں گا، کیونکہ لڑائی یہاں ہو رہی ہے۔‘
انہوں نے دارالحکومت کیف کی ایک شاہراہ پر کھڑے ہو کر بنائی گئی اپنی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ’ہم ہتھیار نہیں ڈالیں گے اور اپنے ملک کا دفاع کریں گے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ہتھیار ڈالنے سے متعلق غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں ’میں نے نہ ہی ملک چھوڑا ہے اور نہ ہی ہتھیار ڈالے ہیں۔‘
⚡️Zelensky posts another video filmed in central Kyiv.
"There's a lot of fake information online that I call on our army to lay down arms, and that there's evacuation," he said.
"I'm here. We won't lay down our arms. We will defend our state." pic.twitter.com/VKVY4XRUip
— The Kyiv Independent (@KyivIndependent) February 26, 2022
غیر ملکی میڈیا کی خبروں کے مطابق یوکرین کی فوج کے تصدیق شدہ فیس بک پیج پر اطلاع دی گئی ہے کہ روسی افواج نے کیئف کے فوجی یونٹس میں سے ایک پر حملہ کیا تاہم اس کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔
یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ روسی افواج نے سمی، پولتاوا اور مری اوپل میں بحیرہ اسود سے میزائل داغے ہیں جبکہ مری اوپل کے قریب شدید لڑائی جاری ہے۔
قبل ازیں رات گئے یوکرین کے صدر ولادومیر زیلنسکی نے خبردار کیا تھا کہ روسی فوجیں صبح صادق سے قبل دارالحکومت کیئف پر قبضہ کرنے کی کوشش کریں گی۔
اسی طرح مغربی اقوام نے روس اور صدر پوتن پر پابندیاں عائد کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 