Advertisement
Advertisement
Advertisement

تحریک عدم اعتماد ہر سیاسی جماعت کا آئینی و قانونی حق ہے، مریم اورنگزیب

Now Reading:

تحریک عدم اعتماد ہر سیاسی جماعت کا آئینی و قانونی حق ہے، مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد ہر سیاسی جماعت کا آئینی و قانونی حق ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جیسے جیسے دن قریب آ رہے ہیں، خوف میں مبتلا عمران صاحب پشاور میں ایک شخص جن کی حالیہ ہفتوں میں تعنیاتی ہوئی ہے ہمارے اراکین پارلیمان کو دباؤ میں لانے کی کوشش کررہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد ہر سیاسی جماعت کا آئینی و قانونی حق ہے، اپوزیشن اور پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں مشاورت سے یہ تحریک لا رہی ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان کا کہنا تھا کہ خبردار کر رہی ہوں کہ اِن صاحب سے عمران صاحب پشاور سے یہ فون کالیں کرانا فوری بند کریں، آپ کی سیاست میں ادارے کو گھسیٹنے کی وجہ سے پہلے ہی ادارے کی ساکھ جس قدر متاثر ہوئی، اس کی نظیر نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آپ باز نہ آئے تو ہم اِن صاحب کا نام لینے پر مجبور ہوں گے، آپ سیاست کے میدان میں سیاسی انداز میں مقابلہ کریں۔

Advertisement

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران صاحب یہ غیر آئینی حرکتیں آپ کے خوف اور شکست کا واضع ثبوت ہیں جس کی وجہ سے ادارے کے حصے میں بدنامی آرہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر