
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ آپریشن ردالفساد کی کامیابیاں صرف شہداء کے خون اور عوام کے جذبے سے ممکن ہوئیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے آج آپریشن ردالفساد (آر یو ایف) کے 5 سال مکمل ہو نے کے موقع پر سوشل میڈیا پر جاری اپنی ٹوئٹ میں آرمی چیف کا بیان بھی شئیر کیا ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا اپنے بیان میں یہ بھی کہنا ہے کہ شہداکی عظیم قربانیوں کوسلام پیش کرتےہیں،عظیم قوم کےعزم کوبھی سلام پیش کرتےہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے اپنے پیغام میں کہاکہ آپریشن ردالفساد کا مقصد دہشت گردی کے خلاف دو دہائیوں کی طویل جنگ کے فوائد کو مستحکم کرنا اور ملک بھر میں دہشت گردوں کی باقیات کو ختم کرنا ہے۔
Advertisement…Ops continue successfully as the country transitioned from uncertainty to peace. The achievements of RuF have only been possible due to blood of martyrs and resilience of our people. “We salute the supreme sacrifices of our martyrs and spirit of our great nation” COAS. (2/2)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) February 22, 2022
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ آر یو ایف نے پاکستان کے لوگوں کی حفاظت کو بنیادی مقصد کے طور پر رکھا، آپریشن کامیابی سے جاری ہے کیونکہ ملک غیر یقینی صورتحال سے امن کی طرف منتقل ہو رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ آپریشن ردالفساد کی کامیابیاں شہداء کے خون اور عوام کے جذبے سے ہی ممکن ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان عالمی سطح پر کسی گروپ کا حصہ نہیں، وزیراعظم
یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن کا حکومت کے خلاف بڑا اقدام، صدر کے مواخذے کا بھی منصوبہ
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News