Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس ایل 7 کی کامیابی کی وجہ کھلاڑیوں کے لئے پریشانی کا باعث

Now Reading:

پی ایس ایل 7 کی کامیابی کی وجہ کھلاڑیوں کے لئے پریشانی کا باعث

کورونا وائرس کے نئے ویرئینٹ اومیکرون کی آمد کے بعد سے ہر قسم کی تقریبات متاثر ہوئیں مگر پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔

پی ایس ایل کی اس کامیابی کی اصل وجہ بائیو ببل کی کڑی پابندیاں ہیں جس کے نفاذ کے لئے پی سی بی نے انتھک محنت کی۔

لیکن پی ایس ایل کی یہی کامیابی اب کھلاڑیوں اور خاص طور پر غیر ملکی کھلاڑیوں کے لئے پریشانی کا باعث بنتی جا رہی ہے۔

کھلاڑی ایک ماہ سے اسٹیڈیم اور ہوٹل تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں، جس کی وجہ سے کئی پلئیر بوریت اور یکسانیت کا شکار ہو چکے ہیں۔

یہ حقیقت اظہر من الشمس ہے کہ پی سی بی نے ماضی کے تلخ تجربے سے بہت کچھ سیکھا جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔

Advertisement

پی ایس ایل کے سیزن 5 اور 6 دونوں ایڈیشن کووڈ کی وجہ سے وسط میں ہی منسوخ کرنا پڑے تھے جسے بعد میں مکمل کیا گیا۔

اسی تلخ تجربے کے باعث پی سی بی نے موجودہ سیزن کے پہلے مرحلے کے لئے کراچی میں پورا ہوٹل مختص کیا گیا ، اور سخت شرائط کے ساتھ بائیو ببل کا نفاذ کیا گیا ، یہاں تک کہ پہلی خلاف ورزی ایک امپائر سے ہوئی جنہیں پابندی کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسرے مرحلے میں لاہور میں نجی ہوٹل کا ایک علیحدہ ونگ ہی پی سی بی کے کھلاڑیوں اور اسٹاف کے لئے مختص کیا گیا ۔

بائیو ببل کی انہی پابندیوں کی وجہ سے پی ایس ایل کامیابی کے ساتھ جاری ہے، لیکن کھلاڑی ان سختیوں کے باعث بوریت کا شکار ہو چکے ہیں۔

خاص طور پر غیر ملکی کھلاڑی ایلکس ہیلز، بین ڈکٹ سمیت دیگر کھلاڑی اب سخت بائیو ببل کی پابندی سے بیزار ہو چکے ہیں وہ اب بیرونی دنیا کی مزید سرگرمیاں دیکھنا چاہتے ہیں۔

Advertisement

پاکستانی کھلاڑی بھی ہوٹل اور اسٹیڈیم تک محدود رہنے پر اکتاہٹ کا شکار ہیں مگر پی ایس ایل کی کامیابی کے لئے انہیں یہ قربانی دینا ہو گی۔

کھلاڑیوں کا مطالبہ ہے پوری دنیا سے کٹ کر رہنا اب دوبھر ہو چکا ہے ، کورونا کیسز میں کمی آ چکی ہے لہذا پی سی بی اب بائیو ببل کی سختیوں میں نرمی کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بھارت ٹاکرا ، بی سی سی آئی حکام غائب، وجہ کیا ہے ؟
سال 2024، کھلیوں کے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کون؟ جانیے
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر