پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انڈیکس میں مثبت رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انڈیکس میں زبردست تیزی رہی، تیزی کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس میں 299 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔
کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ 299 پوائنٹس کے اضافے سے 45 ہزار 674 پر بند ہوئی۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
AdvertisementInterbank closing #ExchangeRate for today: https://t.co/J1HXYhD43D pic.twitter.com/RfDBTXfexm
— SBP (@StateBank_Pak) February 1, 2022
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 29 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 176.72 سے کم ہو کر 176.43 روپے پر بند ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
