عالمی تنازعات کے پاکستان پر اثر انداز ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ جس کے سبب ملک میں مہنگائی کی نئی لہر آنے کا بھی امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق کووڈ 19 کے باعث دنیا بھر میں مہنگائی میں اضافہ ہوا ۔ اس تناظر میں دیکھا جائے توامریکا میں افراطِ زر کی شرح ساڑھے 7 فیصد تک جا پہنچی ہے۔ پاکستان میں مہنگائی کی شرح 13فیصد کو عبور کر چکی ہے۔ تاہم، مہنگائی میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ اس کا سبب روس یوکرائن تنازع ہے۔
ممکنہ جنگ کے خطرے کے پیشِ نظر مختلف ممالک سپلائی متاثر ہونے کے ڈر سے اشیاء کا ذخیرہ کرنے لگے ہیں۔ جس کے نتیجے میں اجناس کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ گاڑیوں کے لیے چپس کا بحران پیدا ہونے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے اس کی بنیادی وجہ چپس کے لیے خام مال ( نیون اور پیلاڈیم ) روس اور یوکرائن فراہم کرتے ہیں۔
واضح رہے، نورڈ اسٹیم محض ایک پائپ لائن ہی نہیں ہے اس کے برعکس یہ مستقبل کی جانب ایک موقع ہے، جہاں یورپ اور ایشیا ایک فری ٹریڈ زون تشکیل دیں گے اور ان کے درمیان تعلقات مضبوط تر ہوجائیں گے۔ یہ بات امریکا کوہضم نہیں ہوپارہی ہے چنانچہ اس تنازع کو ہوا مل رہی ہے۔
عالمی سیاست پر نظر رکھنے والے مبصرین روس یوکرائن تنازع کی مختلف وجوہات بیان کررہے ہیں۔ کچھ کا کہنا ہے کہ امریکا نورڈ اسٹیم پائپ لائن سے خائف ہے جس کے ذریعے روس سے جرمنی کو قدرتی گیس سپلائی کی جارہی ہے۔ اس لحاظ سے روسی گیس یورپی معیشت کا اہم جزو بنتی جارہی ہے اور یورپ کا ماسکو پر اعتماد بڑھتا جارہا ہے۔
یاد رہے، یوکرائن سے اس بار پاکستان نے اپنی ضروریات کی مد میں 40 فیصد گندم درآمد کیا ہے۔ یوکرائن میں متوقع سیاسی اور جنگی صورتحال پاکستان میں گندم کی قلت کو جنم دے سکتی ہے، اس کے نتیجے میں گندم اور آٹے اور دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوجائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
