Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکہ میں ایک سال کے دوران 7 کروڑ افراد کے ملازمت چھوڑنے کا انکشاف

Now Reading:

امریکہ میں ایک سال کے دوران 7 کروڑ افراد کے ملازمت چھوڑنے کا انکشاف
ملازمت

گزشتہ سال امریکا میں تقریباً 7 کروڑ لوگوں نے نوکریاں چھوڑیں جس کے باعث بڑی تعداد میں نئے لوگوں کو روزگار کے مواقع ملے۔

غیر ملکی خبررساں کے مطابق امریکا کے ادارہ شماریات کی جانب سے وفاقی ملازمین سے متعلق ایک فہرست جاری کی گئی جس میں بتایا گیا کہ 2021 میں ریکارڈ تعداد میں لوگوں نے اپنی نوکریوں کو خیرباد کہا جس کے باعث بڑی تعداد میں نئے لوگوں کو روزگار کے مواقع ملے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ سال صرف دسمبر کے مہینے میں 43 لاکھ لوگوں نے نوکریوں کو خیرباد کہا اور یہ تعداد نومبر سے کم ہے ، جس میں 45 لاکھ لوگوں نے اپنی نوکریوں کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں؛ برطانوی شہریوں کی بڑی تعداد اپنی نوکریاں کیوں چھوڑنا چاہتی ہے؟

رپورٹ میں امریکی شہریوں کی جانب سے نوکری چھوڑنے کی وجوہات بتاتے ہوئے لکھا کہ کچھ لوگوں نے اچھے پیسوں کے لیے تو کچھ نے بہتر سہولیات کی خاطر اپنی نوکریوں کو خیرباد کہا جب کہ زیادہ تر لوگوں نے کورونا کی عالمی وبا کے دوران اپنے بچوں کو فیملی کی دیکھ بھال کی خاطر گھر بیٹھنے کا فیصلہ کیا۔

Advertisement

دوسری جانب نوکریوں کو خداحافظ کرنے والوں میں ایک بڑی تعداد ایسے لوگوں کی بھی ہے جو اپنی ریٹائرمنٹ کے قریب پہنچ چکے تھے تاہم انہوں نے وقت سے پہلے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے نوکریاں چھوڑیں کیوں کہ انہیں خدشہ تھا کہ کورونا کے باعث انہیں نوکریوں سے نکالا جاسکتا ہے۔

رپورٹ میں 2021 کو امریکا کے لیے روزگار تلاش کرنے والوں کے لیے تاریخی سال قرار دیا گیا اور اس حوالے سے 2011 سے 2021 تک کا ڈیٹا دکھایا گیا جس میں گزشتہ سال روزگار کے مواقع کی شرح بلند ترین رہی۔ 2011 میں 3 لاکھ لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع میسر تھے جب کہ 2021 میں تقریباً 11 لاکھ لوگوں کو یہ مواقع ملے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ سال 6 کروڑ 89 لاکھ لوگوں نے نوکریاں چھوڑی یا پھر انہیں نکالا گیا اور ان میں 4 کروڑ 74 لاکھ لوگوں نے خود ہی نوکریوں کو خیرباد کہا۔ اس کے برعکس 2021 میں امریکا میں 7 کروڑ 53 لاکھ نئے لوگوں کو نوکریوں پر رکھا گیا۔

واضح رہے گزشتہ روز یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ ایک نئی تحقیق کے مطابق بڑی تعداد میں برطانوی اپنی نوکریاں چھوڑ کر آن لائن اسٹار بننا چاہتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوگیا ، حماس کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر