Advertisement
Advertisement
Advertisement

چین سے ہمیشہ اچھے سفارتی تعلقات رہے ہیں اور رہیں گے، وزیر خارجہ

Now Reading:

چین سے ہمیشہ اچھے سفارتی تعلقات رہے ہیں اور رہیں گے، وزیر خارجہ
وزیر خارجہ

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چین سے ہمیشہ اچھے سفارتی تعلقات رہے ہیں اور رہیں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک بیان میں کہا کہ چینی صدر نے وزیراعظم عمران خان سمیت اہم ممالک کے سربراہوں کو مدعو کیا ہے، چین اظہار یکجہتی کے لئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین کے دورے پر وزیراعظم کی چینی صدر سے ملاقات ہوگی جبکہ میری چینی وزیر خارجہ سے بھی ملاقات ہوگی جس میں تعلقات کا جائزہ لیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملاقات میں موجودہ منصوبوں کا جائزہ لیں گے جبکہ ان ملاقات کا مقصد دوطرفہ تجارت کس طرح بڑھانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے سی پیک سست روی کا شکارہوگیا تھا، جس کو آگے لے کر چلنا ہے۔

Advertisement

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سی پیک کے فیز ٹو میں غربت میں کمی کے منصوبے ترجیح ہے، چین سے ہمیشہ اچھے سفارتی تعلقات رہے ہیں اور رہیں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک فیز ٹو میں زراعت کی پیداوار میں اضافہ، صنعت کے فروغ اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر پر بات ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
پاکستان میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن، وزیرِ اعظم کا خیرمقدم
وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر