Advertisement
Advertisement
Advertisement

صرف عمران خان کو مہنگائی کا ذمہ دار ٹھہرانا زیادتی ہے، چوہدری شجاعت

Now Reading:

صرف عمران خان کو مہنگائی کا ذمہ دار ٹھہرانا زیادتی ہے، چوہدری شجاعت
شجاعت

چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہےکہ صرف عمران خان کو مہنگائی کا ذمہ دار ٹھہرانا زیادتی ہے۔

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت کا کہنا ہےکہ بعض اندرونی و بیرونی عناصر بھی معاشی بحران کے ذمہ دار ہیں جو پاکستان کی معیشت کو تباہ کرنے کے درپے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ زراعت کے شعبے کو ٹارگٹ کرکے تمام چیزوں کو مہنگا کیا جا رہا ہے، پاکستان ایک زرعی ملک ہے، اس کی زراعت کو ٹارگٹ کرکے پورے ملک کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ  نے کہا کہ صرف ٹماٹر ہی دیکھ لیں کہ کسان آڑھتی کو ٹماٹر 25 روپے کلو فروخت کرتا ہے،دوسرے دن وہی ٹماٹر مختلف ذرائع سے ہوتا ہوا بازار میں عوام کو 150 روپے کلو میں ملتا ہے جس کا دھچکا کسان کو پہنچتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پھر کہا جاتا ہے کہ کسان کو ہونے والے اس بھاری نقصان کا ذمہ دار صرف عمران خان ہے جو زیادتی ہے۔

Advertisement

 یہ بھی پڑھیں: ‘چاہے کچھ بھی کر لیں نوازشریف واپس نہیں آئیں گے’

چوہدری شجاعت کا کہنا ہےکہ آج کل کھاد کے بحران کی وجہ سے گندم کے مہنگا ہونے کا شور ہے، کھاد کی کمی کی وجہ سے مہنگائی کا ایک نیا طوفان سر اٹھائے کھڑا ہے ، اس مصنوعی مہنگائی کے ذمہ دار ذخیرہ اندوز بھی ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ تمام ارکان اسمبلی اپنے اپنے علاقوں میں ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کریں اور کھاد ریلیز کروائیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر