Advertisement
Advertisement
Advertisement

فلپائن، جیپوں کے قافلے پر گھات لگا کر حملہ، نو افراد ہلاک

Now Reading:

فلپائن، جیپوں کے قافلے پر گھات لگا کر حملہ، نو افراد ہلاک

جنوبی فلپائن میں  جیپوں کے قافلے پر گھات لگا کر کیے جانے والے حملے میں نوافراد ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلپائن کے جزیرے  منڈاناؤ  کے مسلم آبادی والے شہر کوٹاباٹو میں جیپوں کے ایک قافلے پر گھات لگا کر کیے جانے والے حملے میں نو افراد ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔

اس دہشت گردانہ کارروائی کے پس منظر میں اس علاقے کی دو حریف مسلم اقلیتوں کے مابین دیرینہ اختلافات اور جھگڑا ہے۔

 صوبائی پولیس کے ترجمان فاہید کانا نے اپنے بیان میں کہا کہ حکام مشتبہ افراد کی تلاش کر رہے ہیں ۔ یہ دونوں گروہ ایک طویل عرصے سے خونریز جھڑپوں میں ملوث ہیں۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ، کیتھولک اکثریتی ملک فلپائن کے جنوبی علاقوں میں لاقانونیت عروج پر ہے۔ مسلمان قبائل بعض اوقات صدیوں اور کئی نسلوں سے چلے آ رہے تنازعات کو نمٹانے کے لیے قبائلی جنگ کا سہارا لیتے ہیں جس کے باعث قبائل کے مابین ہونے والے جھگڑے نسلوں تک چلتے رہتے ہیں۔

Advertisement

مذکورہ بالا  حملے کے مبینہ مرکزی ملزم اور مقتول دونوں ہی کسی زمانے میں مورو اسلامک لبریشن فرنٹ کی عسکری شاخ ‘بنگسامورو اسلامک آرم فورسز کے کمانڈر تھے۔

یاد رہے، سال 2009  میں ملک کے بدترین خونریز واقعات رونما ہوئے تھے۔ یہ قتل و غارت گری سیاسی نوعیت کی تھی جس میں 58  افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ان ہلاک شدگان میں 32 صحافی بھی شامل تھے۔ پولیس نے ہفتے کو ہونے والے تصادم کو 2009 سے اب تک کا سب سے خونریز واقعہ قرار دیا ہے۔

  

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر