Advertisement
Advertisement
Advertisement

برازیلین فٹ بالرز کی یوکرین سے انخلا کے لئے برازیل سے اپیل

Now Reading:

برازیلین فٹ بالرز کی یوکرین سے انخلا کے لئے برازیل سے اپیل

برازیل کے فٹ بالرز اپنی فیملی کے ہمراہ یوکرین کے دارالحکومت کیف میں محصور ہو گئے ہیں ، فٹ بالرز نے وڈیو کے ذریعے اپنے ملک سے انخلا کی اپیل کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فٹ بالرز کی اپیل کی وڈیو وائرل ہو چکی ہے ، جس میں فٹ بالرز اپنے فیملی کے ہمراہ اپنی حکومت سے انخلا کے لئے اپیل کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز روسی افواج کی جانب سے یوکرین پر فوجی حملے کے بعد متعدد غیر ملکی افراد بھی اپنے ملکوں کی جانب لوٹنا چاہتے ہیں، مگر فضائی بندش کے باعث غیر ملکیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

برازیل کے فٹ بالرز اپنی فیملی کے ہمراہ یوکرین کے دارالحکومت کیف کی ایک ہوٹل میں قیام پذیر ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز روسی افواج کے حملے کے بعد دارالحکومت کیف میں افراتفری کا ماحول ہے ، یوکرین کی سرحدیں مکمل طور پر بند ہیں اور متعدد شہروں میں نظام زندگی مفلوج ہو گیا ہے۔

برازیل کی حکومت کی جانب سے فٹ بالرز اور ان کی فیملی کے انخلا کے لئے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر