Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں اب تک کہاں کتنی بارش ہوئی؟ اعداد و شمار جاری

Now Reading:

کراچی میں اب تک کہاں کتنی بارش ہوئی؟ اعداد و شمار جاری
بارش

بارش

شہرقائد میں آج اب تک کہاں کتنی بارش ہوئی محکمہ موسمیات نے اعداد و شمار جاری کردئیے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اب تک سب سے زیادہ بارش نارتھ کراچی میں 17 اعشاریہ 4 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

 سعدی ٹاون میں میں 17 اعشاریہ 2 ملی میٹر،سرجانی میں 14 اعشاریہ 2 ملی میٹر، گڈاپ ٹاؤن میں 9 اعشاریہ 6 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

اس کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی روڈ 9 ، قائد آباد میں 6 اعشاریہ 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق گلشن  معمار میں 5 اعشاریہ 5،کیماڑی میں 4 اعشاریہ 5 ،جناح ٹرمینل 3 اعشاریہ 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

Advertisement

گلشن حدید میں 2 ملی میٹر،ڈی ایچ اے اور اورنگی ٹاؤن میں 1 ، ناظم اباد میں 1 اعشاریہ 5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

مسرور بیس میں 0 اعشاریہ5  ملی میٹر، اولڈ ائیرپورٹ پر 0 اعشاریہ 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

کراچی میں بارش کے باعث ٹریفک جام، شہری پریشان

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے پانی  کے باعث ٹریفک جام ہوگیا۔

کراچی کے علاقوں ناظم آباد ، نارتھ ناظم آباد ، گلشن اقبال ، حسن اسکوائر ، جیل روڈ ، صدر آئی آئی چندریگر روڈ اور اطراف، شارعِ فیصل، پرانی سبزی منڈی، پی ای سی ایچ سوسائٹی، بہادر آباد، شہید ملت، گلشنِ اقبال سمیت مختلف علاقوں میں تیز بارش اور بوندا باندی ہوئی ،جس کے بعد کئی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے ٹریفک جام ہوگیا۔

تیز بارش کے باعث شہر کے نشیبی علاقے اور سڑکیں زیر آب آگئی، جس سے مسافروں کو نقل و حرکت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر