Advertisement
Advertisement
Advertisement

منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف سمیت تمام ملزمان فردِ جرم کیلئے طلب

Now Reading:

منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف سمیت تمام ملزمان فردِ جرم کیلئے طلب
حمزہ اور شہباز شریف

شہباز شریف اور حمزہ شہباز منی لانڈرنگ کیس سے بری

عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے 18 فروری کو تمام ملزمان کو فرد جرم کیلئے طلب کر لیا ہے۔ 

عدالت نے شہباز شریف سمیت دیگر کی عبوری ضمانت کی درخواستیں خارج کرنے کی استدعا بھی مسترد کر دی۔

اسپیشل کورٹ سنٹرل لاہور میں شہباز شریف، حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزموں کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔

اسپیشل جج سنٹرل لاہوراعجاز حسن اعوان نے کیس کی سماعت کی۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے۔

جج اسپیشل کورٹ سنٹرل نے استفسارکیا کہ شریک ملزمان کہاں ہیں؟ جس پر وکلا نے بتایا کہ پولیس شریک ملزمان کو اندرنہیں آنے دے رہی۔

Advertisement

جج نے ریمارکس دیے کہ پولیس نے میرا راستہ بھی روک دیا تھا۔

لیگی رہنما عطا تارڑ نے بتایا کہ پولیس نے صحافیوں کو اندر آنے سے روک کر ماحول خراب کیا۔ وکلا نے کہا کہ پولیس کہہ رہی ہے کہ عدالت نے صحافیوں کا داخلہ بند کیا ہے۔

جج اعجاز حسن اعوان نے ریمارکس دیے کہ میں نے صحافیوں کا داخلہ بند نہیں کیا۔

عدالت نے شریک ملزمان کو اندر آنے کا حکم دیتے ہوئے ایف آئی اے کو ہدایت کی ملزمان کو چالان کی کاپیاں فراہم کردیں۔

پراسیکیوٹر ایف آئی اے نے بتایا کہ یہ کاپیاں ابھی چیک کر لیں بعد میں نہ کہیں کہ کچھ مسنگ ہے۔

وکلا لیگی رہنما نے کہا کہ اتنے سارے والیمز ہیں فوراً کیسے چیک کرسکتے ہیں۔

Advertisement

اسپیشل جج سنٹرل کا پراسیکیوٹرسے مکالمہ

اسپیشل جج سنٹرل نےپراسیکیوٹرایف آئی اے سے مکالمہ میں کہا کہ آپ ایک بار تو کاپیاں فراہم کریں۔

قائدِ حزبِ اختلاف شہبازشریف نے عدالت سے استدعا کی کہ اسمبلی کا اجلاس ہے، سماعت 2 ہفتے تک کیلئے ملتوی کردیں۔

اسپیشل جج سنٹرل لاہورنے ریمارکس دیے کہ آپ حاضری معافی کی درخواست دے دیجیے گا۔

پراسیکیوٹر ایف آئی اے نے کہا کہ شہباز شریف سمیت تمام ملزموں کی ضمانت کی درخواستیں خارج کی جائیں۔

عدالت نے شہباز شریف سمیت تمام ملزموں کو چالان کی کاپیاں فراہم کر دیں۔

Advertisement

عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کو فردِ جرم کیلئے طلب کرتے ہوئے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں بھی 18 فروری تک توسیع کر دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر