Advertisement
Advertisement
Advertisement

مریم نواز کی لیگی خاتون ورکر کو خود سے دور ہٹانے کی ویڈیو وائرل

Now Reading:

مریم نواز کی لیگی خاتون ورکر کو خود سے دور ہٹانے کی ویڈیو وائرل
مریم نواز

مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی اپنی ہی پارٹی کی خاتون ورکر کے ساتھ نامناسب رویے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے ساتھ چلنے والی (ن) لیگ کی خاتون کارکن کو نامناسب طریقے سے خود سے دور ہٹنے کو کہا اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر کے ہمراہ پارٹی کے کئی اہم اور سینئر رہنما بھی ان کے ہمراہ موجود تھے جب کہ کارکنان کی بڑی تعداد بھی اپنے رہنماؤں کے استقبال کے لیے وہاں موجود تھی۔

مریم نواز ایون فیلڈ ریفرنس کیس کی سماعت کے بعد اپنے سیکیورٹی اسٹاف کے ہمراہ واپس آرہی تھیں کہ اس دوران ان کے گرد سیکیورٹی حصار میں لیگی خاتون ورکر داخل ہوگئیں اور آہستہ سے مریم نواز سے ٹکراگئیں جس پر انہوں نے ناراضگی اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے انہیں دور ہٹنے کا کہا۔

بعد ازاں مریم نواز نے اپنی سیکیورٹی ٹیم کو خاتون ورکر کو اپنے قریب سے دور ہٹانے کا حکم دیا جس پر انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک صارف نے لکھا ’’ یہ حکمرانی اور غرور والا رویہ ان لوگوں کے اندر سے کبھی ختم نہیں ہوسکتا ، یہ لوگ غریب ورکر کے ساتھ چلنا بھی گوارا نہیں کرسکتے جب کہ جاہل ورکر ان کے لیے اپنی جان ہتھیلی پر لیے گھومتے ہیں‘‘۔

Advertisement

ایک صارف نے کہا ’’انہوں نے ووٹ کو عزت دینے کی بات کی ہے ، ووٹر کو عزت دینے کا تو کہا ہی نہیں ، تو ان کی عزت کیوں کریں‘‘

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر