Advertisement
Advertisement
Advertisement

سال میں ایک بجٹ ہوتا ہے یہاں 4 بجٹ ہیں، مولانا فضل الرحمان

Now Reading:

سال میں ایک بجٹ ہوتا ہے یہاں 4 بجٹ ہیں، مولانا فضل الرحمان

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سال میں ایک بجٹ ہوتا ہے یہاں 4 بجٹ ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے  فضل الرحمان نے کہا کہ ووٹ عوام کا حق ہے، 2018 کا الیکشن دھاندلی زدہ تھا، الیکشن کےنتائج پہلے تبدیل کیے گئے، آج بھی اسی موقف پر قائم ہوں۔

فضل الرحمان نے کہا ایف بی آر کا چیئر مین کہتا ہے کہ پاکستان دیوالیہ ہو گیا، ہمیں اپنا اسٹیٹ بینک بھی قرض دینے کو تیار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے مرکزی بینک کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا ہے،اب اسٹیٹ بینک یہاں کسی کو جوابدہ نہیں، اب اسٹیٹ بینک حکومت کی قرض کی درخواست بھی مسترد کر سکتا ہے۔

پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ جولائی 2019 سے اسٹیٹ بینک نے آج تک حکومت کو ایک روپے کا بھی قرض نہیں دیا، ملک میں مہنگائی عروج پر ہے، ابھی بھی ٹیکس لگانے کا کہا جا رہا ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی کارکردگی 3سال گزرنے کےباوجود سب کے سامنے ہے، سال میں ایک بجٹ ہوتا ہے یہاں 4 بجٹ ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میں نے ساری سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کیا، ووٹ عوام کاحق ہے، عوام کو یہ حق لوٹا کے رہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے میڈیکل کالج،گرلز کالج، گومل زام ڈیم اور اسپتال بنائے، ہم نے اپنی حکومت میں سرکاری اسکولوں کے طلباء کو مفت کتابیں دیئے۔

پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ آج غریب آدمی اپنے بچوں کیلئے راشن نہیں خرید سکتا، آج افغانستان، ایران اور بنگلا دیش معیشت میں ہم سے مضبوط ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف بڑی کامیابی، نامور گینگز ہتھیار ڈالنے پر آمادہ
علیمہ خان کیخلاف تیسری بار ناقابل ضمانت وارنٹ جاری؛ گرفتار کرنے کا حکم
24 کروڑ لوگوں کے مستقبل کا فیصلہ کرنے والوں کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، مصطفیٰ کمال
جنگ بندی معاہدہ؛ امید ہے اب امن لوٹے گا، پاکستان و افغانستان کے تعلقات معمول پر آجائیں گے، وزیردفاع
سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر اعتراضات دور
دیوالی کے روز بھی لاہور کی فضا آلودہ، حکومت کی شہریوں سے احتیاط کی اپیل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر